واسطہ اللہ کا برباد لوگوں کی سنو

جاں بچا کر کہہ رہے ہیں ختم مہنگائی کرو

حکمرانوں! سن لو ان کی ورنہ سن لے گا خدا

ہاتھ اٹھا کر کہہ رہے ہیں ختم مہنگائی کرو

دیکھ کر بربادیاں حیرت زدہ اورغم زدہ

سب برابر کہہ رہے ہیں ختم مہنگائی کرو

چشم گریاں دل گرفتہ دست بستہ سرنگوں

غم کے پیکر کہہ رہے ہیں ختم مہنگائی کرو

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post