غلبہ محبت

فیض لدھیانوی(بشکریہ ،ہمدردنونہال،اگست 1994)

 

باشاہ وقت نے یوں اپنے بیٹے سے کہا

ساری دنیا سے یقینا تیری طاقت ہے سوا

 

اس انوکھی بات سے بچے کو حیرانی ہوئی

میں بہت کم  زور ہوں چھوٹی ہے میری عمر بھی

 

سوچ کر پوچھا کہ ابا کوئی مانے کس طرح

اس نے فرمایا کہ بیٹاغور سے سن اس طرح

 

ساری دنیا پر ہے میرے حکم کاسکہ رواں

حکمرانی مجھ پہ کرتی ہے ،مگر تیری ماں

 

اورتیرے حکم کے آگے وہ جھکتی ہے سدا

خودبتا توکون سب سے بڑھ کر طاقت ورہوا

 

پیارے بچے تو نہ سمجھے گا ابھی نادان ہے

پیاروہ طاقت ہے جو سب طاقتوں کی جان ہے

 

اس صداقت میں کسی کو فیض، مطلق شک نہیں

عقل ہے مغلوب غالب ہے محبت ہرکہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post