سزاؤں کے سلسلے میں پہلا عیب یہ ہے کہ سزا دینے میں اصلاح احوال کے بجائے انتقام کا جذبہ کارفرما ہوسکتا ہے ۔اورجہاں انتقام ہوگا  یا کم از کم انتقام کا شائبہ ہوگا وہاں اصلاح  ہو ہی نہیں سکتی۔ دوسرا عیب یہ ہے کہ  اگر خالصتاً اصلاح ہی کے سبب ہو تودنیا میں جوسزائیں یا جزائیں دی جاسکتی ہیں  وہ  وقتی ، عارضی اور محدود ہونگی ۔ایسی صورت میں  جب سزا و جزا کا  عمل، اس کا احساس یا نفع و نقصان کا ڈر ختم ہوجائے گا  اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اخلاقہ حسنہ بھی لامحالہ مفقود ہوجائیں گے۔ یوں سزا و جزا مستقل مثبت تبدیلی، نظم وضبط واحساس ذمہ داری  پیدا کرنے میں موثر نہیں ہیں۔ یہ صرف پین کلر کا کام  کرسکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ یعنی وقتی طور پر درد میں عارضی  ریلیف کا باعث ہیں جس کے وقتی فوائد کے ساتھ ساتھ بچے کی زندگی پر دور رس مضر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے ۔  جیسا کہ پین کلر  ادویات کے بارے میں معالجین کی ہدایات ہیں کہ بعض اوقات وقتی شدیداذیت و  تکلیف سے نکلنے کے لئے ان کا استعمال کیا جاسکتاہے۔اوراسی حد تک ان کا استعمال کیا جانا چاہئے۔پھر ایک وقت آتاہے کہ نہ تو آپ کی سزا میں کوئی خوف رہتا ہے اور نہ ہی آپ کی طرف سے دی گئی جزا میں کوئی لالچ یا طمع بچتا ہے۔بالفاظ دیگر اس ہتھیار کو صرف ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کی صورت میں ہی استعمال کیاجاناچاہئے ۔مستقل بنیادوں پر اس کا استعمال خاطر خواہ نتائج نہیں دے گا۔ آپ جس قسم کی سزا و جزا کو آزمائیں گے وہ جلد غیر موثر ہوجائیں گی۔اگلی بار ان سے بدتر سزا یا  بہتر جزا  لانی پڑے گی  پھر وہ بھی غیر موثر ہوجائے گی۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔ یہ عمل رویہ میں مستقل و دیر پا تبدیلی نہیں برپا کرے گا۔یہاں تک کہ سزا بڑھاتے بڑھاتے سزائے موت دے  کر اس شخص کو ختم کردیا جائے ۔ ڈیل کارنیگی  کا ایک قول ہے:" برے کو برا کہئے ،خواہ اسے پھانسی پر لٹکادیجئے اس کی اصلاح نہ ہوگی لیکن برے کو اچھا کہئے اور دیکھئے کیا ہوتا ہے۔"ممکن ہے اس کے بعد وہ واقعی  ان خوبیوں کوتلاش کرے اوراچھا  بننے کی کوشش کرے۔
اس مختصر تمہید کے ساتھ اب  آپ سزاؤں کا بیان ملاحظہ کریں
سزائیں

Punishment

دفعہ 53۔سزائیں

وہ سزائیں جن کے مجموعہ ہذا کے احکام کے تحت مجرم مستوجب ہیں، یہ ہیں:

پہلی:قصاص

دوسری:دیت

تیسری: ارش

چوتھی: ضمان

پانچویں: تعزیر

چھٹی: موت

ساتویں: عمرقید

آٹھویں :قید،جودواقسام کی ہے ۔ یعنی:

(I) بامشقت یعنی سخت مشقت کے ساتھ

(II)سادہ (قید محض)

نویں: ضبطی جائیداد

دسویں: جرمانہ

 

 

 

 

 

دفعہ54۔تبدیلی سزائے موت

Commutation of Sentence of Death

 

ہر ایسی صورت جہاں سزائے موت کا حکم دیاگیا ہو، وفاقی حکومت یا اس صوبہ کی صوبائی حکومت جس کے اندرمجرم کوسزا کاحکم ہوا ہو،کواختیارہوگا کہ مجرم کی مرضی کے بغیر اس سزا کومجموعہ میں مقرر کسی دیگر سزا سے بدل  دے۔

] مگرشرط یہ ہے کہ ، کسی ایسے مقدمہ میں جس میں کسی مجرم کو کسی قتل کے جرم کی نسبت سزائے موت دی جانی ہو،توایسی سزا ،بلارضامندی وارثان ضرر رسیدہ ،تبدیل کی جائے گی۔ [

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دفعہA 55۔صدر کے اختیار خاص کے لیے استثناء

Saving for President’s Prerogative

 

دفعہ 54 یا دفعہ 55 میں کوئی امر صدر کے حق معافی، التواء مہلت یا تخفیف سزا پر اثر انداز نہ ہوگا:

]مگرشرط یہ ہے کہ ایسا حق ضرر رسیدہ یا ، جیسی کہ صورت ہو، ضرر رسیدہ کے ورثاء کی رضامندی کے بغیر، کسی ایسی سزا کی نسبت جو باب 16 کے تحت دی گئی ہو، استعمال نہیں کیا جائے گا۔[

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انتخابات سے متعلقہ جرائم

OF OFFENCES RELATING TO ELECTIONS

٭دفعہ-A171 ۔امیدوار اورحق انتخاب کی تعریف

“Candidate” and “Electoral right” defined

1.                 باب ہذا کے مقاصد کے لیے"امیدوار" سے مراد وہ شخص ہے جو کسی انتخاب میں بحیثیت ایک امیدوار کے نامزد کیاگیاہو، اوراس میں وہ شخص بھی شامل ہے جو اس وقت جب کہ انتخاب کرانے کا ارادہ کیا جائے اپنے آپ کو اس میں ایک متوقع امیدوار ظاہر کرے۔ مگر شرط یہ ہے کہ  اسے بعد میں ایسے انتخاب میں بطور امیدوار نامزد کیاجائے۔

2.                "حق انتخاب" سے کسی شخص کا، کسی انتخاب میں امیدوار کھڑے ہونے یا نہ کھڑے ہونے کا یا دست بردار ہونے کا یا ووٹ دینے یا دینے سے احتراز کرنے کا حق مراد ہے۔

  

دفعہ-B171 رشوت ستانی Bribery : (1) جو کوئی

1.                کسی شخص کو کچھ معاوضہ،اسے یا کسی دیگرشخص کو ترغیب دینے کی غرض سے دے کہ وہ کوئی حق انتخاب زیر عمل لائے یا کسی شخص کو جو کسی ایسے حق کو زیر عمل لاچکا ہو حق السعی دے، یا

(II)     کہ وہ ایسا حق کو زیر عمل لانے کے لیے یا کسی دیگرشخص کو ترغیب دینے کے اقدام کے لیے کہ  وہ ایسا حق زیرعمل لائے ، بطور حق السعی اپنے لیے کسی دیگر شخص کے لیے کوئی معاوضہ قبول کرے، تو وہ رشوت کے جرم کا مرتکب ہوگا۔

مگر شرط یہ ہے کہ مصلحت عامہ یا کاروائی عامہ کا وعدہ، دفعہ ہذا کے تحت جرم نہ ہوگا۔

2.                کوئی شخص جو کوئی معاوضہ پیش کرے ، یا دینے پر اتفاق کرے، یا حاصل کرنے کی پیشکش کرے یااقدام کرے، کے متعلق یہ تصور ہوگا کہ اس نے کچھ معاوضہ دیا۔

3.                کوئی شخص جو کوئی معاوضہ حاصل کرے یا قبول کرنے پر اتفاق کرے یا حاصل کرنے کا اقدام کرے، اس کا معاوضہ قبول کرنا تصورکیا جائے گا اورکوئی شخص جو بطور وجہ تحریک کے ایسا کام کرنے کے لیے جس کے کرنے کی اس کی نیت نہیں ہے یا بطور حق السعی ایسا کام کرنے کے لیے جو اس نے نہیں کیا، کوئی معاوضہ قبول کرے تو اس کے متعلق تصور کیاجائے گا کہ اس نے بطور حق السعی معاوضہ قبول کیا ہے۔

 

 

دفعہ-C171 ۔ انتخابات میں ناجائز دباؤ  Undue influence at election

جو کوئی بالارادہ کسی حق انتخاب کے آزادانہ استعمال میں مخل ہو یا مخل ہونے کا اقدام کرے وہ کسی انتخاب میں

 

 

 

مذہب کے متعلق جرائم

OF OFFENCES RELATING TO RELIGION

 

دفعہ 295 ۔کسی فرقہ کے مذہب کی بے عزتی کی نیت سے عبادت گاہ کو نقصان پہنچانا یا نجس کرنا

Injuring or defiling place of worship, with intent to insult the religion of any class

جوکوئی کسی عبادت گاہ یا کسی شے کو، جسے لوگوں کا کوئی فرقہ متبرک سمجھتاہو ،تباہ کرے یا نقصان پہنچائے یا نجس کرے، اس نیت سے کہ وہ اس طرح لوگوں کے کسی فرقے کے مذہب کی توہین کرے یا اس احتمال کے علم سے لوگوں کا کوئی فرقہ اس تباہی ، نقصان یا نجس کرنے کو اپنے  مذہب کی توہین سمجھے گا تو اسے دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزاد ی جائے گی، جس کی میعاد دو برس تک ہوسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ۔


]دفعہ-A 295دانستہ اورمعاندانہ افعال جن کا منشا کسی فرقے کے مذہبی احساسات کی، اس کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے بے حرمتی کرناہو

Deliberate and malicious acts intended to outrage religious feelings of any class by insulting its religion or religious beliefs

جوکوئی دانستہ اور معاندانہ نیت سے پاکستان کے شہریوں کے کسی فرقہ کے مذہبی احساسات کی تذلیل کی غرض سے بذریعہ الفاظ،خواہ تقریری ہوں یا تحریری ،یا اشاروں سے اس فرقہ کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرے یا توہین کا اقدام کرے اسے دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی میعاد 10 سال تک ہوسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں۔[

 

]دفعہ-B 295قرآن پاک کی بے حرمتی وغیرہ

Defiling , etc, of Holy Quran

جوکوئی قرآن پاک یا اس میں سے کسی اقتباس کی دانستہ بے حرمتی کرے، نقصان پہنچائے یا بے ادبی کرے یا اسے کسی معیوب یاکسی غیر قانونی مقصد کے لیے استعمال کرے تو اسے عمر قید کی سزادی جائے گی۔[

 

]دفعہ-C 295 رسول اکرم ﷺ کی بابت خلاف شان الفاظ استعمال کرنا

Use of derogatory remarks, etc, in respect of the Holy Prophet

جوکوئی الفاظ سے خواہ وہ منہ سے بولے جائیں یا لکھے جائیں یا لکھے گئے ہوں یا نظر آنے والے نمونوں سے یا کسی اتہام، چالاکی یا کنایہ سے ، بلا واسطہ یا بالواسطہ مقدس پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے متبرک نام کی بے حرمتی کرنے تو اسے موت کی یا عمر قید کی سزا دی جائے گی اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔

 

 

]دفعہ -A354۔کسی عورت پر مجرمانہ حملہ یا جبر مجرمانہ کا ارتکاب اوراس کا لباس اتار کر ننگا کردینا

Assault or use of criminal force to woman and stripping her of her clothes

کوئی شخص جو کسی عورت پر مجرمانہ حملہ کرے، یا جبر مجرمانہ کا ارتکاب کرے اوراس کا لباس اتارے کر ننگا کردے اوراس حالت میں اسے لوگوں کی نظروں کے سامنے ظاہر کرے، اسے سزائے موت یا عمر قید دی جائے گی اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔


 

 

دفعہ 355۔ سوائے اشتعال طبع کے کسی شخص کو بے عزت کرنے کی نیت سے حملہ یا جبر مجرمانہ

Assault or criminal force with intent to dishonor person, otherwise than on grave provocation

جوکوئی کسی شخص پر حملہ یا جبرمجرمانہ کرے یہ نیت کرکے کہ اس کے ذریعہ اس شخص کی بے عزتی کرے۔ سوائے اس کے اس شخص کی طرف سے کوئی سخت اورناگہانی اشتعال طبع دیاگیا ہو تو اس کو ونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزادی جائے جس کی میعاد دو برس تک ہوسکتی ہے یا جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

 

دفعہ 356۔ اس مال کے سرقہ کے ارتکاب کے اقدام کے لیے یا جبر مجرمانہ کرنا جو کوئی شخص لیے جارہا ہو

Assault r criminal force to attempt to commit theft of property carried by a person

جوکوئی کسی شخص پر کسی ایسے مال کے سرقے کا ارتکاب کرنے کے اقدام میں حملہ یا جبرمجرمانہ کرے جس کووہ شخص اس وقت پہنے یالیے ہوتو اس کو دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزادی جائے گی جس کی میعاد دو برس تک ہوسکتی ہے یا جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

  

دفعہ 476۔آلہ یا نشان کی تلبیس کرنا جو دستاویزات غیر از دستاویزات مذکورہ دفعہ 467 کی تصدیق کے کام میں آتے ہیں یا کوئی ایسی ملتبس نشان کی ہوئی چیز پاس رکھنا

Counterfeiting device or mark used for authenticating documents other than those described in Section 467, or possessing counterfeit marked material

جوکوئی شخص کسی سامان کے جسم پر یا میں کسی ایسے آلہ یا نشان کی تلبیس کرے جو کسی ایسی دستاویز کی تصدیق کرنے کے کام آتے ہوں جو مجموعہ ہذا کی دفعہ 467 میں بیان کردہ  دستاویزات کے علاوہ ہو۔ یہ نیت کرکے کہ وہ آلہ یا نشان اس کام میں آئے کہ جو دستاویز اس مادے پر اس وقت جعلی بنائی گئی یا آئندہ جعلی بنائی جانے کو ہے اس کے اصلی دستاویز ہونے کا ظاہر کرے یا جوکوئی شخص ایسی نیت سے کوئی سامان اپنے پاس رکھتا ہو جس کے جسم پر یا میں کسی ایسے آلہ یا نشان کی تلبیس کی گئی ہے تو اس کو دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزادی جائے گی جس کی میعاد سات برس تک ہوسکتی ہے اور وہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

 

دفعہ 477۔ کسی وصیت نامہ ،متی بنانے کے اختیار نامے یا کفالت المال کوفریباً کاٹ دینا یا تلف کردینا

Fraudulent cancellation, destruction, etc., of will, authority to adopt, or valuable security

جوکوئی فریب سے یابددیانتی سے یا اس نیت سے کہ وہ عام پبلک کو یا کسی شخص کومضرت یانقصان پہنچائے کسی ایسی دستاویز کومنسوخ کرے، تلف کرے یا مٹائے اس کو منسوخ کرنے یا تلف کرنے یا مٹانے کا اقدام کرے یا کسی دستاویز کو چھپائے یا اس کے چھپانے کا اقدام کرے جو وصیت نامہ، متی بنانے کا اختیار نامہ یا کوئی کفالت المال ہو یا ہونے کی مقتضی ہو یا ایسی دستاویز کی نسبت نقصان رسانی کا مرتکب ہوتواس کوعمرقید یا دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزاد دی جائے گی جس کی میعاد سات برس تک ہوسکتی ہے اوروہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post