عجیب و غریب دعا
عرب لوگ محض لفظا شکریہ
کہنے کے بجائے دعائیں دینے پر یقین رکھتے ہیں۔اسی حوالے سے ایک واقعہ قلم بند ہے جس میں ایک شخص اپنے ساتھی کو عجیب و غریب دعا دیتا ہے اور آمیں کہنے پر بھی اصرار کرتا ہے۔ واقعہ ملاحظہ فرمائیں:
ایک گاہک کو جب ا اس کے بل کی ادائیگی کے بعد میں نے اس کا
سامان پلاسٹک بیگ میں ڈال کر انتہائی ادب سے اسے پکڑایا تو خوش ہو کر کہنے لگا۔
"اللہ یزوجـک مـن لا یصـلی ولا یصـوم"
اور اگے سے کہا کہ!
“قـل آمـین”
میں حیران ہوا کہ اس
نے یہ کیسی دعا دی؟
میں حیرانگی سے بولا
واللہ ما فھمتُ
وہ میرا ہاتھ تھام
کر کہنے لگا
“سمجھاتا ہوں پہلے آمین بولو۔”
میں بولا میں شادی
شدہ ہوں اور مجھے آپ کی دعا پسند نہیں آئی۔
وہ بولا پسند آئے
گی میرے بھائی آمین کہو۔ ”میرا ہاتھ بدستور ان کے ہاتھ میں تھا“
میں نے آمین بولا.
وہ انتہائی پیار
سے میرے پاس ہو کر سرگوشی میں بولا
“حور الجنۃ ، لا یصلی ولا یصوم”
Post a Comment