بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج پاکستان کے دورے پر آئے گا، وفد دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ اب اس تناظر میں یہ نظم پڑھیں اور محظوظ ہوں۔
آئی ایم ایف
حسینوں
کی طرح نخرے دکھائے
دلِ عُشاق
پر نشتر چلائے
لگائے اپنے
پیچھے محسنوؤں کو
اُنھیں
نہ لفٹ یہ کوئی کرائے
اناؤں کو
خریدے سستے داموں
سبق یوں
خاکساری کے پڑھائے
دکھا ئیں
جس کسی نے اسے آنکھیں
اُسے یہ
آٹھ آٹھ آنسو رلائے
عوام الناس
کا نکلا ہے بھر کس
جہاں اس
نے قدم اپنے جمائے
وہاں تو
سبزہ بھی اُگتا نہیں ہے
پڑے اس
کے جہاں منحوس سائے
جو گزرا
اس کے بن سند رزمانہ
ضیاء اے
کاش پھر سے لوٹ آئے
ضیاء فراشوی
Post a Comment