Featured Post

فربہی - ام الامراض

 ( پروفیسر ڈاکٹر سید اسلم )

آج کل فربہی عام ہوتی جا رہی ہے ، جو دل ، رگوں وغیرہ کے لیے اہم خطرہ ہے۔ یہ دیگر خطرات صحت مثلا بلند فشار خون ، افراط کولیسٹرول اور فالج کا باعث بھی ہے، اس کی وجہ سے دل پر ضرورت سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے، رفتار دل کی بڑھتی ہے، عارضہ رگ دل کا امکان زیادہ اور عرصہ عمر کم ہو جاتا ہے ۔ فربہی سے تمام انحطاطی امراض، جوڑوں کے درد، سرطان اور حادثات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ وزن مناسب کرنے سے ان سب میں افاقہ ہوتا ہے ۔ فربہی ام الامراض ہے۔ بڑھتی ہوئی تو ند بہت خطرناک ہے، صحیح وزن وہ ہے، جو ۲۲ برس کی عمر میں ہوتا ہے، جسے عمر، قد، وزن کے نقشے کے لحاظ سے برقرار رہنا چاہیے ، وزن بڑھنے کا امکان شادی کے بعد اور عورتوں میں خصوصاً پہلے بچے کی ولادت کے وقت سے ہوتا ہے۔ ناف کی سطح پر پیٹ کے چاروں طرف پیمایش مرد میں ۴۰ ، عورت میں ۳۵ انچ سے کم ہونا چاہیے۔

فربہی کی وجوہ میں سب سے اہم چربی دار غذا اور ہمیشہ نشینی ( مستقل بیٹھے رہنا)، زنانہ جنس، بڑھاپا اور موروثیت کا بھی حصہ ہے، فربہی کی وجہ بیماری نہیں ہوتی ، اگر کوئی بیماری واقعی فریبی کی وجہ ہوتی ہے وہ نہایت واضح ہوتی ہے۔

ہمدرد صحت دسمبر ۲۰۲۲ء


Post a Comment

Previous Post Next Post