رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے؟

محمد جنید



"مُرشد نے اپنے اردگرد میں بیٹھے ہوئے مُریدوں سے پُوچھا، "رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے؟"ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا،حضرت! جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے صُبح ہو جاتی ہےدوسرے مُرید نے عرض کی "ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ کر معلوم ہو جاۓ کہ بیری کا درخت کونسا ہے اور شیشم کا درخت کونسا تو صُبح ہو چُکی ہوتی ہے"مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی، کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا،اس پر مُرشد نے ارشاد کیا"جب اتنی روشنی ہو جائے کہ تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ رات جا چُکی ہے اور صُبح ہو گئی ہے!"

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post