عجیب و غریب روایت
عثمانی ترکوں کے زمانے میں عرب خطے میں ایک روایت پڑی عید الفطر کی صبح جب مرد عیدگاہ سے واپس گھر پہنچتے تو ان کی بیویاں گھروں کی صفائی ستھرائی سے فارغ ہوکر نئے کپڑے پہن چکی ہوتیں۔ شوہر کے داخل ہونے پر ان کے آگے قہوہ پیش کردیا جاتا جسے پینے کے بعد وہ خالی پیالی لوٹانے کے بجائےاس میں سونے کی انگھوٹی رکھ کر بیگم کو بطور تحفہ پیش کرتے ۔ اسے ِحق نمک کہا جاتا ہے۔ یہ ماہ رمضان میں سحری و افطاری میں بیگم کی تیاریوں اور خدمات کا شکریہ ہوتا ہے۔ یہ حق نمک آج بھی سوڈان لیبیا سوریا اور افریقہ کے بعض علاقوں میں رائج ہے۔
نوٹ: یہ پوسٹ اپنی
بیگم سے دور رکھیں ورنہ لینےکے دینے پڑ جائیں گے۔
حکایت
کہا جاتا ہے کہ شاہ جہاں بادشاہ کے مشہور وزیر اعظم سعد اللہ خاں علاّمی کی ماں کو دورانِ حمل سیب کھانے کی شدید خواہش ہوئی، جس کی قیمت ان کے غریب میاں کی حیثیت سے زیادہ تھی مگر پھل فروش نے یہ فرض کر کے جو بچہ پیٹ میں ہے، وہ یقیناً بڑا آدمی ہوگا ، سیب دے دیا کہ بعد میں مناسب نعم البدل حاصل ہوگا ۔(ہمدرد صحت دسمبر ۲۰۲۲ ء)
Post a Comment