انصاریؒ کوئز
ڈاکٹرمحمد فضل الرحمٰن الانصاری القادری علیہ الرحمہ
سوال1: ڈاکٹرانصاریؒ کی ولادت کس دن
ہوئی؟
جواب: جمعۃ المبارک کے دن
سوال2: ڈاکٹرانصاریؒ کی ولادت بھارت کے کس شہر میں ہوئی ؟
جواب: مظفرنگر(یوپی ،بھارت)
سوال3: ڈاکٹرانصاریؒ کی ولادت کس قمری ماہ میں ہوئی؟
جواب: شعبان المعظم
سوال4: ڈاکٹرانصاری ؒکی ولادت کس شمسی ماہ میں ہوئی؟
جواب: اگست
سوال5: ڈاکٹرانصاری ؒکی تاریخ ولادت اورسن ولادت قمری اورشمسی اعتبار سے کیاہیں؟
جواب: ١٤شعبان المعظم ١٣٣٣ھ/ ١٤ ،اگست ١٩١٤
سوال6: ڈاکٹرانصاریؒ کے والد کانام کیاہے؟
جواب: مولاناخلیل انصاری
سوال7: آپ کا سلسلہ نسب کس صحابی رسول ﷺ سے جا ملتاہے؟
جواب: حضرت سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ
سوال8: حضرت خواجہ عبداللہ انصاری کا تعلق کس ملک سے تھا ؟شہرکانام بھی بتائیں ؟
جواب: ہرات،افغانستان
سوال9: حضرت مولاناکریم بخش انصاری
المعروف میاں جی کاتعلق کس سلسلے سے تھا اورآپ کاتعلق کہاں سے تھا؟
جواب: سلسلہ عالیہ چشتیہ،مظفرنگربھارت
سوال10: ڈاکٹرانصاری نے کس سن میں حفظ قرآن کی سند لی؟
جواب: ١٩٢١ء
سوال11: ڈاکٹرانصاری کے والد میرٹھ اپنے خاندان سمیت ١٩٢١ء میں کہاں سے تشریف
لائے؟
جواب: مظفرنگر
سوال12: شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ الرحمہ کوڈاکٹرانصاری نے پہلی بار کس شہر میں
دیکھا؟
جواب: میرٹھ
سوال13: شاہ عبدالعلیم صدیقی کی بڑی
صاحبزادی کا نام بتائیں؟
جواب: امۃ السبوحؒ
سوال14: ڈاکٹر صاحب کانکاح کب اور کس
سے ہوا؟
جواب: امۃ السبوح، ١٩٣٦ء
سوال15: ڈاکٹرانصاری نے پہلی کتاب The Beacon Light کس سن میں تحریر فرمائی؟
جواب: ١٩٣٢ء
سوال16: ڈاکٹرانصاری نے درس نظامی کی ابتدائی کتابیں کہاں پڑھنا شروع کیں؟
جواب: مدرسہ اسلامیہ
سوال17: ڈاکٹرانصاری نے بی ایس ای کے فلسفے کے مضمون میں کتنے فیصدنمبرز لیے؟
جواب: 98%
سوال18: علامہ سیدسلیمان اشرف
بہاری یونیورسٹی کے کس شعبہ کے صدرتھے؟یونیورسٹی
کا نام بھی بتائیں؟
جواب: صدر شعبہ علوم اسلامیہ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ
سوال19: ڈاکٹرانصاری نے انگریزی تعلیم کے لیے کہاں داخلہ لیا؟
جواب: میرٹھ کالج
سوال20: ڈاکٹرانصاری نے درس نظامی کی ابتدائی کتابیں کہاں پڑھنا شروع کیں؟
جواب: مدرسہ اسلامیہ
سوال21: مولاناہدایت اللہ خان رامپوری رحمہ اللہ تعالیٰ جون پواکے کس مدرسہ کے
استاذ تھے؟
جواب: مدرسہ حنفیہ
سوال22: علامہ سید سلیمان اشرف بہاری علیہ الرحمہ نے کس سن میں یونیورسٹی کا عہدہ
حاصل کیا؟
جواب: ١٩٠٢ء
سوال23: المبین کا مؤلف کون ہے؟
جواب: علامہ سید سلیمان اشرف بہاری علیہ
الرحمہ
سوال24: شعرالعجم کامولف کون ہے؟
جواب: علامہ شبلی نعمانی
سوال25: علامہ سید سلیمان اشرف علیہ الرحمہ کی تین کتابوں کے نام بتائیے؟
جواب: المبین،النور،الارشاد،الحج،الانھار
سوال26: گنج ہائے گرانمایہ کس کی کتاب ہے؟
جواب: پروفیسر رشید احمد صدیقی
سوال27: تذکر ۂعلمائے اہل سنت کامولف
کون ہے ؟
جواب: مولانامحموداحمد قادری کانپوری
سوال28: دی جینوئن اسلام ڈاکٹرانصاری کی زیر ادارت کس ملک سے جاری ہوتاتھا؟
جواب: سنگاپور
سوال29: سٹریٹس ٹائم کس ملک کااخبار تھا؟
جواب: سنگاپور
سوال30: ڈاکٹرانصاری کوبرلن کی کس یونیورسٹی میں ریسرچ فیلومنتخب کیاگیا؟
جواب: الیگزنڈر فون ہمبلن سٹنفٹنگ یونیورسٹی
سوال31: کس سال ڈاکٹرانصاری کو علی گڑھ کالج کاوارڈن بنایاگیا؟
جواب: ١٩٤٢ء
سوال32: ڈاکٹر سید ظفرالحسن کے والد کا نام کیاہے؟
جواب: سید دیوان محمد
سوال33: ڈاکٹرسید ظفرالحسن کاآبائی وطن کہاں تھا؟
جواب: قصبہ کھرڑ ضلع انبالہ (مشرقی پنجاب)
سوال34: ڈاکٹرسید ظفرالحسن نے کس یونیورسٹی سے ایم اے فلسفہ کیا؟
جواب: مسلم یونیورسٹی
سوال35: اس پہلے ہندوستانی کانام بتائیں جس نے REALISM
پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی؟
جواب: ڈاکٹرسید ظفرالحسن
سوال36: ڈاکٹرسید ظفرالحسن کا انتقال کب
ہوا؟تاریخ اور سن بتائیں ؟
جواب: ١٩ جون ١٩٤٩ء
سوال37: ڈاکٹرسید ظفرالحسن کی تدفین کس قبرستان میں ہوئی؟
جواب: لاہور کے قبرستان میانی صاحب میں
سوال38: قائداعظم کے ارشاد پر ڈاکٹرانصاری کس کمیٹی کے رکن بنے؟
جواب: ایجوکیشنل پلاننگ کمیٹی
سوال39: ڈاکٹرانصاری نے فلسفے کے علاوہ کن دیگرمضامین میں M.A.
کیا؟
جواب: سیاسیات، اور اکنامکس
سوال40: ڈاکٹرانصاری کے پہلے تحقیقی مقالہ کا عنوان کیاتھا جومقالہ گم ہوگیا تھا ؟
جواب: اسلامک مورل اورمیٹافزیکل فلاسفی
سوال41: ڈاکٹرانصاری کا سوانح خاکہ کس انسائکلوپیڈیا میں شامل کیاگیا؟
جواب: بائیو گرافیکل انسائکلوپیڈیا آف ورلڈ
سوال42: حطیم کعبہ میں شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ الرحمہ نے ڈاکٹرانصاری کو کن
سلاسل میں بیعت کیا؟
جواب: قادریہ،چشتیہ،نقشبندیہ،شاذلیہ
سوال43: وائس آف اسلام کس کا رسالہ تھا؟
جواب: جمعیۃ الفلاح
سوال44: شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ الرحمہ کا وصال کس سن میں ہوا ؟
جواب: ١٩٥٤ء
سوال45: مسٹراکرام الدین صدیقی صاحب
کی شادی کس خاتون سے ہوئی ان کا اسلامی نام کیاتھا؟
جواب: رشیدہ احمد صدیقی
سوال46ـ: آپ کو بہاولپور یونیورسٹی میں کس شعبہ کاصدر مقررکیاگیا؟
جواب: تصوف واخلاق
سوال47: پورٹ آف سپین کے کس ہال میں ١٩٦٤ میں ڈاکٹرانصاری نے خطاب فرمایا؟
جواب: ناوان ہال
سوال48: کس وزیر افادات عامہ نے پورٹ آف سپین کے جلسہ میں شرکت کی؟
جواب: مسٹرکمال الدین
سوال49:" فضل الرحمن انصاری مرحوم لباس اور وضع قطع
میں اپنے خسر مولانا عبدالعلیم صدیقی سے بہت زیادہ مشابہ تھے۔"
یہ کس کے الفاظ تھے؟
جواب: ماہر القادری
سوال50: ماہر القادری نے لکھا کہ" ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری برسوں سے ایک بیماری
میں مبتلا تھے۔ " اس بیماری کا نام بتائیں؟
جواب: ذیابیطس، شوگر
سوال51:ماہنامہ فاران کس سنہ میں شائع ہوا تھا؟
جواب: ١٩٧٤ء
سوال52:اکتوبر ١٩٧٤ء کو کونسا
ماہنامہ شائع ہوا؟
جواب: فاران
سوال53: اسلامی علوم کی تحقیقات کے
ڈائریکٹرڈاکٹر فضل الرحمن کس کے دور حکومت میں
تھے؟
جواب:
فیلڈ مارشل ایوب خان
سوال54:ماہر
القادری کی ملاقات ڈاکٹر فضل الرحمن الانصاری ؒسے کس جگہ ہوتی رہتی تھی۔
جواب:
جمعیۃ الفلاح کے جلسوں اور تقریبوں میں
سوال55:یورپ
میں کس مقام پر ماہر القادری اور ڈاکٹر فضل الرحمن انصاریؒ کا قیام ایک ساتھ ہوا؟اس
جگہ کا نام بتائیں؟
جواب:
اسلامی سینٹر
سوال56:ایک
دولت مند شخص نے یورپ میں سیٹھ ابراہیم باوانی، ماہر القادری اور ڈاکٹر فضل الرحمن
انصاری کو دوپہر کے کھانے پر دعوت دی تھی؟ اس شخص کا تعلق کس ملک سے تھا؟
جواب:
سوڈان
سوال57:ڈاکٹر
فضل الرحمن انصاری وائس آف اسلام کی ایڈیٹری سے سبکدوش ہو کر کس تعلیمی ادارے سے وابستہ ہوئے تھے؟
جواب:
کراچی یونیورسٹی
سوال58
: پروفیسر اے بی اے حلیم کس کے بانی تھے؟
جواب:
بانی جامعہ کراچی وسندھ
سوال59:
١٨جون ١٩٧٤ء کو ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے کون آئے تھے؟
جواب: ڈاکٹر عبدالعزیز کامل
سوال60: نائب وزیراعظم مصر کون تھے جو
ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری کی فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے ؟
جواب: ڈاکٹر عبدالعزیز کامل
سوال61:یہ قول کس کا ہے'' میں اسلام
کی تبلیغ کے لیے ڈاکٹر انصاری کے طریقہ کار سے بہت متاثر ہوں جو تعلیم یافتہ اور
ذہین افراد کو متاثر کرتاہے۔''۔
جواب: ڈاکٹر عبدالعزیزکامل
سوال62: یہ قول کس کا ہے'' ان کے انتقال سے عالم اسلام ایک جید عالم ، مفکر اور
اسلام کے مبلغ سے محروم ہوگیا ہے''۔
جواب: ڈاکٹر عبدالعزیزکامل
سوال63:یہ قطعہ کس نے لکھا؟
جواب: چل بسا دارفنا سے ہے اک مرد حق ہو
نہ کیوں مغموم اس ہر دل درد آشنا (فداحسین فدا)
سوال64:فدا حسین فدا کس ماہنامہ کے مدیر تھے؟
جواب: مہروماہ
سوال65:مہرو ماہ کہاں سے شائع ہوتا تھا؟
جواب: لاہور
سوال66:گنجہائے گرانمایہ کس کی تصنیف ہے؟
جواب: رشید احمد صدیقی
سوال67:گنجہائے گرانمایہ کس سنہ میں شائع ہوئی ؟
جواب: ١٩٧١
سوال68:دور جدید کی پاکستانی مسلم مشنری
کس کی کتاب ہے۔
جواب: راحت دیوان
سوال69:فدائیان امیر ملت کس کی تصنیف
ہے اور کس سن میں شائع ہوئی؟
جواب: محمد صادق تصوری ١٩٨١ء
سوال70:دی ڈیپارٹڈ اسٹار The
Departed Star کس کی نظم ہے۔
جواب: مولوی جی ایچ چانڈ، گیانا
سوال71:In all climes he came کس کی نظم ہے؟
جواب: محسن ابراہیم
سوال72:مولوی جی ایچ چانڈ کا تعلق کس ملک سے تھا؟
جواب: گیانا
سوال73:عبداللہ ایچ زیدان نے اپنی نظم کا موضوع کیا رکھا؟
جواب: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری
سوال74:شیخ علی مصطفی نے ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری پر ایک نظم لکھی اس کا نام
بتائیں؟
جواب: The Roving Ambassador of Islam
سوال75:شیخ علی مصطفی کا تعلق کس ملک سے تھا؟
جواب: سری نام
سوال76:سری نام کہاں واقع ہے؟
جواب: ساؤتھ امریکا
سوال77: ایک لاکھ مسلمان متحد الفکر
رہیں ان کی یہ کوشش بار آور ہوئی ہے۔(ڈاکٹر فضل الرحمٰن)۔ کس کے الفاظ ہیں۔
جواب: حکیم محمد سعید
سوال78: جناب حکیم محمد سعید پورٹ آف اسپین کس جگہ سے آئے تھے؟
جواب: میکسکو
سوال79:حکیم محمد سعید کے عالمی دورہ کے حالات کس نے لکھے؟
جواب: جناب خالد لطیف صاحب
سوال80:حکیم محمد سعید کے عالمی دورہ حالات کس ماہنامہ میں شائع ہوئے۔
جواب: ماہنامہ طب و صحت
سوال81:حکیم محمد سعید کے عالمی دورہ حالات کس خبرنامے میں شائع ہوئے؟
جواب: خبرنامہ ہمدرد
سوال82:خبر نامہ ہمدرد کہاں سے شائع ہوتاہے؟
جواب: کراچی سے
سوال83:بیرون ممالک میں قائم شدہ اسلامی مشن کے وفاق کے سربراہ کون تھے؟
جواب: ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ
سوال84: اسلام آباد سے کون سا ماہنامہ شائع ہوتاہے؟
جواب: ماہنامہ فکر و نظر
سوال85: عصر حاضر کے اسلامی لٹریچر
میں (معاشرہ کی قرآنی بنیادیں) یہ ایک بہت ممتاز حیثیت کی مالک ہے۔ کس ماہنامہ میں
شائع ہوا تھا؟
جواب: ماہنامہ فکر و نظر
سوال86:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ کی ذاتی لائبریری کب لوٹی گئی؟
جواب: نومبر ١٩٤٧
سوال87:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ پی ایچ ڈی کے لیے کب سے کب تک تحقیق کرتے رہے؟
جواب: ١٩٤٢ سے ١٩٤٧
سوال88:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒوائس آف اسلام کے مدیر کب بنے ؟
جواب: ١٩٥٢
سوال89:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے دوسرے تبلیغی دورے میں کتنے ممالک کا دورہ
کیا؟
جواب: ١٧
سوال90:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ کادوسرا تبلیغی دورہ کتنے ماہ تک جاری رہا؟
جواب: ٥ ماہ
سوال91:ماہنامہ ''منزل'' کب جاری کیا گیا ؟
جواب: ١٩٦٤
سوال92:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے ٹرینڈاڈ اور ٹوبیگو کے مسلمانوں کے لیے ممتاز
علماء کی ایک مجلس قائم کی تھی اس مجلس کا نام بتائیں؟
جواب: مسلم ایڈوائزری کونسل
سوال93:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے
ایف ایس سی کا امتحان کب اور کس کالج سے پاس کیا؟
جواب: ١٩٣٣ء میرٹھ کالج
سوال94: ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ (Philosophical
Society of Aligarh University)
کے نائب صدر کب رہے؟
جواب: ١٩٤٢ء
سوال95: علیگڑھ یونیورسٹی میں داخلہ
کب لیا؟
جواب: ١٩٣٣
سوال96:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ کی پچاسویں سالگرہ کہاں منائی گئی؟
جواب: سان فرینندوکی جامع مسجد میں
سوال97:جامعہ علیمیہ اسلامیہ میں حصول تعلیم کے لیے آنے والوں کی پہلی جماعت کن
خطوں سے آئی تھی؟
جواب: شرقی افریقہ، جنوبی افریقہ، غرب الہند، جنوبی امریکا
سوال98:جنر ل ضیاء الحق نے جامعہ علیمیہ سے فارغ التحصیل جس طالب علم سے متاثر ہو
کر جامعہ میں آنے کی خواہش کی وہ کس علاقہ سے تھا؟
جواب: ٹرینڈاڈ (جنوبی امریکا)
سوال99:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ کے زمانے میں طلبہ جن جن خطوں سے حصول تعلیم کے
لیے جامعہ میں آئے ان میں سے ١٥ کے نام بتائیں؟
جواب: ٹرینڈاڈ (جنوبی امریکا)،سری نام، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ،
انڈونیشیا، سنگاپور، موزمبیق، جنوبی یمن، کینیڈا، کینیا، گیانا
سوال100:ڈاکٹرانصاری نے اپنے زمانے میں تخصص کے طلبہ کے لیئے ماہانہ کیا وظیفہ
مقرر کیا ؟
جواب: ٢٠٠ روپے
سوال101:آپ کے زمانے میں درجہ تخصص
کتنے سال پر محیط تھا؟
جواب: ٣ سال پر
سوال102:غیر مقیم طلبہ کے لیے آپ نے ماہانہ کتنا وظیفہ مقررکیاتھا؟
جواب: ٣٠ روپے
سوال103:سید محمد سلیمان اشرف قادری کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟
جواب: ١٣٥٢ھ ، علیگڑھ میں ہوا
سوال104:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے حفظ قرآن کس مدرسہ سے کیا؟
جواب: مدرسہ اسلامیہ مظفر نگر
سوال105:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے علوم دینیہ کا
امتحان کب پاس کیا؟
جواب: ١٩٤١ء
سوال106:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ نے انگریزی تعلیم کب اور کہاں سے شروع کی؟
جواب: ١٩٢٤(میرٹھ کالج)
سوال107:مولانا عبدالعلیم صدیقی کی چار کتابوں کے نام لکھیں؟
جواب: بہار شباب، احکام رمضان، ذکرحبیب، کتاب التصوف، مرزائی حقیقت کا اظہار
سوال108:ڈاکٹرمحمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے جن علوم میں مہارت حاصل کی،ان سے کسی پانچ کے نام بتائیں؟
جواب: علم القرآن،علم الحدیث، علم الکلام، علم الفقہ، علم معاشیات،فلسفہ،سوشیالوجی،تقابل
ادیان وغیرہ
سوال109:ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری ؒ کو گریٹ تھنکر کا خطاب کس نے دیا تھا؟
جواب: غیر مسلموں نے
سوال110:ورلڈ فیڈریشن آف اسلامک مشنز
کی بنیاد کب اورکس نے رکھی؟
جواب: ڈاکٹرمحمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے ١٩٥٨ء میں رکھی
سوال111:ڈاکٹرمحمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے حفظ قرآن کس سن میں شروع کیا؟
جواب: ١٩١٩ء
سوال112: ڈاکٹرمحمد فضل الرحمن انصاری
ؒ نے قرآن مجیدکاحفظ کس سن میں مکمل کیا؟
جواب: ١٩٢١ء
سوال113: آپ نے FSC
کا امتحان کب پاس کیا؟
جواب: ١٩٣٣ء
سوال114: آپ نے ١٧ سال کی عمر میں کون سے ٢ میگزین کے لیے مضامین لکھنا شروع کیا؟
جواب: ( مسلم سٹینڈرڈ آف سیون ) (ایل اسلام آف سنگاپور)
سوال115: آپ کی پہلی کتاب کا نام کیاتھا؟
جواب: The Beacon Light
سوال116: ١٩٥٤ء میں آپ نے کتنے ممالک کے دورے کئے؟
جواب: ١٨ ممالک
سوال117: مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے آپ نے علوم دینیہ کا امتحان کب پاس کیا؟
جواب: ١٩٤١ء
سوال118: ڈاکٹر سید ظفر الحسن کب پیدا ہوئے؟
جواب: ١٤ فروری ١٨٧٩ء
سوال119:ڈاکٹرمحمد فضل الرحمن انصاری
ؒ نے ایم اے کب اور کون سے مضامین میں کیا؟
جواب: ١٩٤٢ء(میٹافزکس ، ایتھکس، سائیکلوجی، فلسفہ)
سوال120: ڈاکٹر ظفر الحسن کے والد کا نام بتائے؟
جواب: سید دیوان محمد
سوال121: ڈاکٹر ظفر الحسن نے کس مضمون
میں پی ایچ ڈی کیا؟
جواب: Realism
سوال122: آپ ١٩٤٤ء میں قائداعظم کے حکم پر
کون سی کمیٹی کے رکن بنے؟
جواب: ایجوکیشن پلاننگ کمیٹی
سوال123: آپ کتنے سال پی ایچ ڈی کی تحقیق کرتے رہے۔ کس سن سے کس سن تک؟
جواب: ٥ سال،١٩٤٢ء سے ١٩٤٧ء
سوال124: شاہ عبدالعلیم صدیقی نے آپ کو کہاں اور کون سے سلاسل میں بیعت کیا؟
جواب: (حطیم کعبہ) سلسلہ عالیہ چشتیہ، قادریہ، نقشبندیہ، شاذلیہ)
سوال125:کب اور کہاں حلقہ علیمیہ نے انصاری صاحب کو جانشین مقررکیا؟
جواب: ٣ جنوری ١٩٥٥ء کو
سوال126:مولانا کریم بخش انصاری کا تعلق کون سے سلسلے سے تھا؟
جواب: سلسلہ عالیہ چشتیہ
سوال127:آپ نے ٢ گولڈ میڈلز کس چیز میں حاصل کئے؟
جواب: B.Sc.
اور فلسفہ میں ٩٨فیصد نمبرز پر
سوال128: ڈاکٹر ظفرالحسن کی سربراہی
میں آپ نے کس موضوع پر ریسرچ شروع کی؟
جواب: اسلامک مورل ، اور میٹافزیکل فلاسفی
سوال129: علیگڑھ یونیورسٹی میں آپ کو کس سن میں وارڈن بنایاگیا؟ہاسٹل کا نام بھی
بتائیں؟
جواب: آفتاب ہاسٹل، ١٩٤٢ء
سوال130:آپ کاسوانحی خاکہ کب اور کس
کتاب میں شامل کیاگیا؟
جواب: ١٩٤٧ء، گرافکل انسائیکلوپیڈیا آف ورلڈ
سوال131:ڈاکٹر چوہدری(غالباً Dr. Harimohan Choudhury)
سے آپ نے کون سامضمون پڑھا؟
جواب: طب
سوال132:ڈاکٹرظفر الحسن کا آبائی وطن کون ساتھا؟
جواب: قصبہ کھرڑ ،ضلع انبالہ، مشرقی پنجاب
سوال133:ڈاکٹر ظفر الحسن کی شادی کس کی بیٹی سے ہوئی؟
جواب: میرغلام بیگ نیرنگ
سوال134: ڈاکٹرظفر الحسن نے کتنے سال کی عمر میں وفات پائی؟
جواب: ٧٠ سال
سوال135:ڈاکٹرانصاری علیہ الرحمہ کا سلسلہ نسب کس مشہور صحابی سے ملتاہے؟
جواب: حضرت ابوایوب انصاری
سوال136:سید سلیمان اشرف بہاری کون تھے؟
جواب: صدر شعبہ اسلامیہ مسلم یونیورسٹی اور خلیفہ اعلیٰ حضرت
سوال137: علامہ سید سلیمان اشرف بہاری
علیہ الرحمہ کس کے خلیفہ ہیں؟
جواب: اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ
سوال138:سلیمان اشرف بہاری کی المبین کی تعریف کن شخصیات نے کی؟
جواب: اقبال اور مستشرق پروفیسر براؤن
سوال139:The Beacon Lightکس
کے الزامات کے جواب میں لکھی گئی وہ کون اور کہاں کے تھے؟
جواب: ایک پادری ، یانگ کانگ
سوال140:انصاری صاحب نے فلسفہ کے امتحان میں کتنے نمبرز حاصل کئے؟
جواب: ٩٨ فیصد
سوال141:شاہ عبدالعلیم صدیقی سے آپ کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: ١٩٣٢ء میرٹھ کی مسجد
سوال142:خواجہ عبداللہ انصاری کاتعلق کہاں سے تھا؟
جواب: ہرات،افغانستان
سوال143:ڈاکٹرانصاری کی ذات وہ مرکز تھی جہاں عشق وعقل دونوں آکرملتے ہیں؟یہ جملہ
کس نے کہا؟
جواب: شیخ الجامعہ، اے بی اے حلیم
سوال144:نائب وزیراعظم مصر ڈاکٹر عبدالعزیز کامل
ڈاکٹرانصاری کے مزار پر حاضری کے لیے کب آئے؟
جواب: ١٨ جون ١٩٧٤ء
سوال145:ڈاکٹر انصاری کے انتقال سے عالم اسلام ایک جید عالم اور اسلام کے مبلغ سے
محروم ہوگیا ہے؟:یہ جملہ کس نے کہاتھا؟
جواب: عبدالعزیز کامل، نائب وزیراعظم مصر
سوال146:ماہر القادری کس ماہنامہ کے ایڈیٹر تھے؟
جواب: ماہنامہ فاران کراچی
سوال147 :ماہنامہ فکرو نظر کہاں سے شائع ہوتاتھا؟
جواب: اسلام آباد
سوال148:ڈاکٹر انصاری نے ملک اور بیرون ملک خصوصا افریقی اور لاطینی امریکہ میں
وسیع پیمانے پر تبلیغی کام کو منظم کیاتھا۔یہ جملہ کس ماہنامہ میں شائع ہوا تھا؟
جواب: ماہنامہ فکر و نظر ،اسلام آباد جولائی ١٩٧٤ء
سوال149:پروفیسر محمود حسین صدیقی کے تاثرات کس روزنامے میں شائع ہوئے؟
جواب: جسارت کراچی، ٢٥ جون ١٩٧٤
سوال150:ڈاکٹر عبدالعزیز کامل مصر میں کیاتھے؟
جواب: نائب وزیراعظم
سوال151:ماہرالقادری کون تھے ؟
جواب: نقاد اور شاعر
سوال152:جن تنظیموں کوڈاکٹر انصاری نے ورلڈ فیڈریشن کے تحت جمع کیا ان کی تعداد
بتائیں؟
جواب: تقریبا٤
سوال153: غیرمسلموں نے انصاری صاحب سے
متاثر ہوکرآپ کوکیاخطاب دیا؟
جواب: گریٹ تھنکر کاخطاب دیا
سوال154:جمعیۃ الفلاح کے تحت تعزیتی اجلاس میں کس نے ڈاکٹرانصاری ؒ کی تبلیغی
سرگرمیوں کوسراہا؟
جواب: پروفیسر اے بی اے حلیم بانی جامعہ کراچی و سندھ
سوال155:ڈاکٹرانصاری نے کراچی یونیورسٹی سے منسلک ہونے کے لیے کس اخبار کی ایڈیٹری
کو چھوڑا؟
جواب: وائس آف اسلام
سوال156:ڈاکٹر انصاری نے کس ادارہ کی بنیاد ڈالی؟
جواب: المرکز اسلامی،ورلڈفیڈریشن آف اسلامک مشنز
سوال157:ڈاکٹر انصاری کی وفات کے بعد جانشینی کامنصب کس کو ملا؟
جواب: شیخ محمد جعفر القادری
سوال158:ڈاکٹر انصاری کس مرض میں مدت تک مبتلارہے؟
جواب: ذیابیطس
سوال159:ڈاکٹر انصاری کی شہرہ آفاق کتاب ''معاشرہ کی قرآنی بنیادیں کتنی جلدوں میں
ہے؟
جواب: ٢ جلدوں پر
سوال160:مشہور نقاد وشاعر ماہر القادری نے ڈاکٹر انصاری کے کن کن دوروں کا تذکرہ
کیا ملکوں کے نام بتائیں؟
جواب: ساؤتھ افریقہ، نیروبی، کینیا
سوال161:آپ نے پانچواں عالمی دورہ کب کیا؟
جواب: ١٩٦٩ء
سوال162:ڈاکٹر اشتیاق حسین سابق چانسلر کراچی یونیورسٹی نے قرآنک فاؤنڈیشن کے بارے
میں کیاکہا؟
جواب: مذہب اسلام کو سمجھنے کے لیے اب تک جو بہترین کوشش کی گئی ہے ان میں ایک یہ
ہے۔
سوال163:ڈاکٹر ظفر الحسن کا انتقال کب ہوا؟
جواب: ١٩٤٩ء میں
سوال164:آپ نے پہلا تبلیغی دورہ کتنے
ممالک کاکیا؟
جواب: ١٩ ممالک
سوال165:سراج احمد بی اے کو سری نام میں کس منصب پر فائز کیا؟
جواب: شیخ الاسلام کے عہدے پر
سوال166:علیمیہ کا نصاب کب مدون
کیاگیا؟
جواب: ١٩٥٩ ء
سوال167:آپ اسلامی یونیورسٹی میں بہاولپور میں صدر شعبہ تصوف کب منتخب ہوئے؟
جواب: ١٩٦٣ء
سوال168:اٹلی میں کس عورت نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ؟اس خاتون کا اسلامی نام
بتائیں؟
جواب: مریم جمیلہ
سوال169:ڈاکٹر انصاری نے اپنے مریدوں کو کس بات کی ترغیب دی؟
جواب: خشیت الٰہی اورمحبت واطاعت رسولﷺکی
سوال170: ١٩٥٧ء میں آپ نے سترہ ممالک کا
دورہ کیا ان میں سے کم از کم کے پانچ ممالک کے نام بتائیں ؟
جواب: ہانگ کانگ، جاپان،کینیڈا، امریکہ، سرینام، برطانیہ، شام، عراق
سوال171:عبدالرشید انصاری کا قبول اسلام سے پہلے کیانام تھا؟
جواب: ڈاکٹر رابرٹ آرتھرولزی
سوال172:عبدالرشید انصاری کے والد کاکیانام تھا؟
جواب: محمد حیدر اللہ خان درانی
سوال173:حیدراللہ خان درانی کی
تصنیفات میں سے ٢ کا نام بتائیں؟
جواب: درۃ الدرانی علی متن القادیانی،امام اعظم
سوال174:عبدالرشید انصاری کس کتاب کوپڑھ کر عیسائی ہوگئے تھے
جواب: ذنوب محمدیہ
سوال175:عبدالرشید انصاری نے کس کے
ہاتھ پر اسلام قبول کیا؟
جواب: ڈاکٹر محمدفضل الرحمن انصاری کے ہاتھ پر
سوال176:عبدالرشید انصاری نے علیمیہ میں کس مضمون کے استاد کی حیثیت سے خدمات
انجام دیں؟
جواب: تقابل ادیان
سوال177:عبدالرشید انصاری نے جس مضمون میں اپنے قبول اسلام کے بارے میں بتایا ہے
اس کا نام بتائیں؟
جواب: میرا قبول اسلام
سوال178:عبدالرشید نے خواب میں کس کی زیارت کی تھی؟
جواب: حضرت محمدﷺ کی
سوال179:پروفیسر یوسف سلیم چشتی کس کالج کے مدیر تھے؟
جواب: مدیراشاعت اسلام کالج لاہور
سوال180:پروفیسر ربانی کس دارالعلوم کے پروفیسرتھے؟
جواب: دارالعلوم سبیل الرشاد
سوال181:دارالعلوم سبیل الرشاد کس شہر اور ملک میں واقع ہے؟
جواب: بنگلور،بھارت
سوال182:ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کس ادارے
کے مہتمم ہیں؟
جواب: رکن الاسلام ،جامعہ مجددیہ حیدرآباد
سوال183:پینل میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے
کیافرمایا؟
جواب: The Mosque is symbol of Unity.
سوال184:الوفاق العالمی للدعوۃ
الاسلامی کی بنیاد کس سن میں رکھی گئی؟
جواب: ١٩٥٨ء
سوال185:علیمیہ سے ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی ادارت میں تین رسالے شائع
ہوتے تھے ۔ تینوں کے نام بتائیں اور وہ تینوں کن زبانوں میں شائع ہوتے تھے؟
جواب: انگریزی میں دی منارٹ، اردومیں منزل، اورگجراتی میں منزل
سوال186:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی 10تصانیف کے نام بتائیں؟
The Beacon Light, Quranic
Foundation, Foundation of Faith,
Islam versus Marxism, Which Religion, What Is Islam,
Philosophy of Worship in Islam Islamic Moral & Metaphysical
Philosophy,
Islam & Christianity in The Modern World, Muhammad the Glory of the Ages
سوال187:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری
ؒ کے استاد پروفیسر ڈاکٹر سرضیاء الدین مرحوم کا مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں کیاعہدہ
تھا؟
جواب: وائس چانسلر
سوال188: حکومت پاکستان نے خطباء اور مذہبی کارکنوں کی تربیت کے لیے ادارہ
بنایاتھا اس کانام بتائیں؟
جواب:Theological
Academy
سوال189:آپ نے علی گڑھ یونیورسٹی کے
ہاسٹل میں رہائشی نگران کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں تھیں اس ہاسٹل کانام
کیاتھا؟
جواب: آفتاب ہاسٹل
سوال190:آپ کی صاحبزادی کاکہنا ہے کہ
انہوں نے والد صاحب کو اپنے کمرے سے اترتے چڑھتے نرمی کے ساتھ یہ دل سوز شعرپڑھتے
ہوئے سنا؟ اس شعر کے شاعر کا نام بتائیں؟
عمردراز مانگ کر لائے
تھے چاردن دوآرزومیں کٹ گئے دوانتظارمیں
جواب: بہادر شاہ ظفر مرحوم
سوال191:مجھے ایسامحسوس ہوتاہے کہ علم کی دنیا صرف اب مجھ پر منکشف ہوئی ہے اورمیں
پوری زندگی ایک طفل کی مانند علم کی کرن کوادھرادھر ٹٹولتا رہاہوں۔
بسترمرگ پرآپ نے یہ یادگارجملے اپنے اہل وعیال میں کس شخص سے کہے۔
جواب: اپنی زوجہ امۃ السبوح ؒ سے کہے
سوال192:کس ملک کے مسلمانوں نے سان فرنیندو کی جامع مسجد میں ڈاکٹر محمد فضل
الرحمن انصاری ؒ کی پچاسویں سالگرہ منائی؟
جواب: ٹرینیڈاڈ ٹوبے گو (جنوبی امریکہ)
سوال193:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری
ؒ کے قلم سے آخری تصنیف کون سی تھی؟
جواب: Quranic Foundation & Structure
of Muslim Society
سوال194: آپ کتنے علوم پر دسترس رکھتے تھے؟
جواب: ٢٧
سوال195: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن
انصاری ؒ کا عربی اور فلسفہ کا مطالعہ ،جدید اسلامی علوم کامطالعہ کسی جدید
یونیورسٹی کے اول درجہ کے طالب علم سے کم نہیں تھا۔ یہ الفاظ انصاری صاحب کے بارے
میں ان کے کن استاد نے کہے ان کانام بتائیں؟
جواب: پروفیسر ڈاکٹر سرضیاء الدین مرحوم
سوال196:حکومت پاکستان نے خطبا ءاور
مذہبی کارکنوں کی تربیت کے لیے ادارہ Theological
Academyبنایاتھا انصاری صاحب کے دور میں اس
کی سربراہی کون کررہے تھے؟
جواب: ڈاکٹر حامد حسن بلگرامی
سوال197:مولاناکی وفات سے میں نے ایک مخلص دوست اورقرآنی عمرانیات کے سرپرست
کوکھودیا۔یہ الفاظ کن کے ہیں۔
جواب: ڈاکٹرمحمد بشارت علی
سوال198:ماہنامہ The Voice of Islam کے لیے The United Islamic Khilafat
کے نام سے ایک مضمون لکھا۔ جسے انصاری صاحب نے بہت پسند کیا۔اس مضمون کے مصنف کا
نام بتائیں؟
جواب: M A R Shaheen
سوال199: لارڈ میکالے نے کس سن میں سیکولر تعلیمی قانون نافذ کیا؟
جواب: ١٨٣٧ء
سوال200: آپ نے سنگاپورمیں وہاں کے بشپ سے اس کے اپنے کیتھڈرل میں ایک جرأت مندانہ مقابلہ اور مذہبی مباحثہ کیا ۔
اس بشپ کانام بتائیں؟
جواب: O R Wilson
سوال201:سنگاپور میں اسلام میں ارتقاء کے موضوع پر ایک یونیورسٹی میں خطاب فرمایا
اس یونیورسٹی کاپورانام بتائیں؟
جواب: Union of the University of Singapore
Muslims
سوال202: یہ الفاظ ڈاکٹر محمد فضل
الرحمن انصاری ؒ کے بارے میں کس کے ہیں؟" یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات تھی
کہ میں نے مولانا کے ساتھ کوئٹہ میں Theological Academyمیں کام کیا۔"
جواب: ڈاکٹرمحمدبشارت علی
سوال203: Dr. Ahmed D Alonto
کی ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ صاحب سے کس سن
اور کس ملک میں ملاقات ہوئی؟
جواب: ١٩٥٠ء میں فلپائن میں
سوال204:ڈاکٹر انصاری نے شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ الرحمہ کے سیکرٹری
کی حیثیت سے فلپائن کا یادگار اورتاریخی دورہ کس سن میں کیا؟
جواب: ١٩٥٠ء
سوال205:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی مجاہدانہ سرگرمیوں کی وجہ سے فلپائن
حکومت کو کس سن میں شادی کا قانون نافذ کرناپڑا؟
جواب: ١٩٧٢ء
سوال206: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی قبرپر ایک شخص حاضر ہوئے توان کی
آنکھوں سے آنسوؤں کا سمندر جاری ہوگیااورانہوں نے چیخ کرکہا اے عالم ہمیں تمہاری
بہت ضرورت تھی۔ وہ شخص کون تھے؟
جواب: مصر کے قائم مقام وزیراعظم
سوال207:شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ الرحمہ
نے اپنی تبلیغی سیاحتوں کاسلسلہ کس سن میں شروع کیا؟
جواب: ١٩١٥ء
سوال208:شاہ عبدالعلیم صدیقی کا وصال کس سن میں ہوا؟
جواب: ١٩٥٤ء
سوال209:شاہ عبدالعلیم صدیقی کا وصال کس شہرمیں ہوا؟
جواب: مدینہ منورہ
سوال210:انگریزی ماہنامہ مسلم ڈائجسٹ کس شہر سے شائع ہوتاتھا؟
جواب: ڈربن ،ساؤتھ افریقہ
سوال211:جامعہ علیمیہ سے استفادہ کرنے والےابتدائی افریقی طلبہ کی تعداد بتائیں؟
جواب: ٣
سوال212:شاہ عبدالعلیم صدیقی علیہ
الرحمہ نے دوردراز کے علاقوں اور کمزور مسلم معاشروں میں کتنے سال اسلام کی شمع
کوروشن رکھا ۔وہ شمع جو اب تک روشن ہے؟
جواب: ٤٠ سال
سوال213:مولاناعمران نذرحسین صاحب کا انصاری صاحب کے شاگرد رشید ہونے کے علاوہ
ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ سے کیا رشتہ تھا؟
جواب: داماد کا
سوال214:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ اپنے چوتھے عالمی دورے سے کب واپس تشریف
لائے ،تاریخ اورسن بتائیں؟
جواب: ١٨ اکتوبر ١٩٦٤ء
سوال215: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب: سیدمحمدکریم جیلانی علیہ الرحمہ
سوال216: پینل ٹرینیڈاڈ میں ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے ایک عظیم الشان نئی
مسجد کارکھا تھا وہ مسجد کتنی لاگت سے تعمیر ہوئی؟
جواب: پندرہ ہزار ڈالر
سوال217:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے
ممتاز علماء کی ایک مجلس ''مسلم ایڈوائزری کونسل'' کے نام سے کس ملک میں تشکیل
فرمائی؟
جواب: ٹرینیڈاڈ ٹوبے گو (جنوبی امریکہ)
سوال218: حضورﷺ تاریک عہد میں پیداہوئے لیکن آپ ؐ کے اصول اتنے درخشاں ہیں انہیں
جدید سائنس کی بنیاد بنالیاگیا۔ یہ جملہ کس شخصیت کاہے اور انہوں نے کب کہا؟
جواب: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ ٹرینیڈاڈ کے ٹاؤن ہال میں ایک عظیم جلسہ
عیدمیلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
سوال219:شاہ عبدالعلیم صدیقی نے کس سن میں ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کو خط
لکھ کرحجاز مقدس میں بلایاتھا؟
جواب: 1949ء
سوال220:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری
ؒجمیعۃ الفلاح کراچی کے آرگن وائس آف اسلام کے کب سے کب تک مدیر رہے؟
جواب: 1952ء سے1953ء
سوال221:ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے سینٹ پیٹرک کالج میں کون کون سے مضامین
پڑھائے؟
جواب: اسلامی میٹافزکس، اسلامی اخلاقی فلسفہ ، اسلامی سیاسیات، اسلامی اکنامکس
سوال222:صقالۃ القلوب سے کیا مراد ہے؟
جواب: دلوں کے زنگ کو صاف ودور کرنا۔
سوال223: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن
انصاریؒ عصری علوم کے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اورکیا تھے؟
جواب: آپ اللہ کے ولی اور صاحب حال بھی تھے۔
سوال224:مقربان خداوندی کی سیرت واحوال
اورتصانیف سے کیاحاصل ہوتاہے؟
جواب: ان کے احوال و سیرت کے مطالعہ سے اہل ایمان کے دل میں نیک اعمال کی طرف رغبت
ومحبت اور راہ سلوک کی مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔
سوال225:صقالۃ القلوب کے مصنف کون ہیں اورآپ نے کب اور کہاں سے فراغت حاصل کی؟
جواب: ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ۔آپ نے ٢٠٠٤ء میں جامعہ علیمیہ سے فراغت حاصل کی۔
سوال226:غزالی دوراں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاریؒ نے کس تحریک کی
بنیاد ڈالی اورکب؟
جواب: آپ نے عالمی جمیعت تبلیغ اسلام کی بنیاد ١٩٥٩ء میں رکھی تھی۔
سوال227: مقربان خداوندی کی صحبت سے کیا مراد ہے؟
جواب: مقربان خداوندی کی صحبت زنگ آلود قلب و نظر کو جلابخشتی ہے اورا ن کی معیت
اختیار کرنے والابموجب حدیث بدبخت نہیں ہوتا۔
سوال228: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن انصاریؒ کے قائم کردہ ادارے کا نام وخصوصیات
بتائیں؟
جواب: آپ کا قائم کردہ ادارہ الجامعۃ العلیمیۃ اسلامیہ ہے اور اس کا امتیازی وصف
قدیم و جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی روحانی واخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
دیناہے۔
سوال229: ڈاکٹر محمد فضل الرحمن
انصاریؒ کے کچھ خطبات کہاں سے شائع ہوئے ہیں اور یہ خطبات آپ ؒ نے کب دیئے تھے؟
جواب: افریقہ سے شائع ہوئے ہیں۔یہ آپ نے ١٩٧٠ اور ١٩٧١ء کے عالمی تبلیغی دورہ کے
دوران جنوبی افریقہ میں دیئے تھے۔
سوال230: ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ پر پہلی عربی کتاب کون سی ہے اورکس
نے لکھی ؟
جواب: جھود للشیخ فضل الرحمن انصاری ومنھجہ
فی دراسۃ الادیان، جنا ب
مولانا رئیس نے۔ سوال231: صقالۃ القلوب کے مطابق پاکستان میں ڈاکٹر انصاری پر کس
نے پی ایچ ڈی کامقالہ تحریر کیا؟
جواب: جامعہ کراچی سے ادارے کے فاضل جناب مولانا فیصل احمد سرفراز صاحب اورمولانا
رئیس اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سے مقالہ تحریر کیا۔
سوال232:
صقالۃ القلوب کے مصنف کے مطابق ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ پر کس کس نے
کام کیا؟
جواب: شیخ محمد جعفر،پروفیسر سید عبدالحی،مولانا عمران نذر حسین،مہدی ،یاسین
محمد،جناب خلیل احمد رانا،ڈاکٹر سیدعبدالمالک کاشف،پروفیسر محمد صادق بلوچ،
پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،پروفیسر حامد علی علیمی،مولانا شرجیل احمد خان،اور خود
مصنف وغیرہ
سوال233: ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن
انصاری ؒ کی حیات و خدمات پر تفصیلی کام کا آغاز کس نے کیا ہے اور ان کا تعلق کہاں
سے ہے؟
جواب: جناب محترم ڈاکٹر عبدالقادر شوغلے،جن کا تعلق جوہانسبرگ افریقہ سے ہے۔
سوال234: ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ کی وفات کے وقت کتنی تبلیغی تحریکوں
کا الحاق ،عالمی جمیعت تبلیغ اسلام سے ہواتھا؟
جواب: آپ کی وفات تک عالمی جمیعت تبلیغ اسلام
سے دنیا کی مختلف چالیس اسلامی تبلیغی تحریکوں کا الحاق ہوچکاتھا۔
سوال235: ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی نے ڈاکٹر انصاری پر کون سی دو کتابیں تحریر کی
ہیں۔
جواب: ڈاکٹر فضل الرحمن انصاری قادری،صقالۃ القلوب
سوال236:
خالق کائنات کسی چیز کی قسم کیوں کھاتاہے؟
جواب:
جب کسی چیز کی وقعت و عظمت بڑھانی مقصود ہو تو عام طور پر اس چیز کو کسی بڑی چیز
کا سہارا دیاجاتاہے تاکہ چھوٹی چیز بڑی چیز کی وجاہت سے اور نامزدگی سے وقیع اور
پر عظمت ہوجائے۔
سوال237:
سورۃ العصر، کے الفاظ و آیات منطقی ربط و موزونیت کے اعتبار سے کس طرح جڑے ہوئے
ہیں؟
جواب:
اس کے الفاظ اورآیات کے مختلف ٹکڑے منطقی ربط و موزونیت کے اعتبار سے دعویThesis
اور رد دعویAnti-Thesis
اور اس جواب دعویٰ Synthesis یا تحلیل کے منطقی چوکھٹے Framework
میں جڑے ہوئے ہیں۔
سوال238:
ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے قرآن حکیم کی کس سورت کی تشریح ایک الگ
انداز سے کی اور اس کا موضوع کیا ہے؟
جواب:سورۃ
العصر ،قرآن حکیم کے عمرانی فلسفہ پر ایک نظر عمرانی زمان و مکان کے اعتبار سے اور
دورحاضر کے عمرانی فلسفہ کی روشنی میں۔
سوال239:
زمان و مکان کے متعلق کتنے نقطہ نظر پائے جاتے ہیں؟
جواب:
حسی تصور(Sensate)،غیر
حسی تصور(Idealation)،انضمامی
تصور(Integrelist)
سوال240: قرآن اوردورجدید کے معاشرتی تصور میں کیا بنیادی فرق ہے؟
جواب:
دورجدید کا معاشرتی تصور ایک رخMonistic ہے اس سے مراد صرف معاشرتی ہے۔ اس کے برخلاف
قرآن حکیم کے معاشرتی تصور میں مظاہر قدرت کے علاوہ ما بعد الطبیعاتی ،روحانی اور
لاہوتی متضمنات ایک تسلسل کل کی حیثیت میں شامل ہیں۔
سوال241:
اسلام اورمارکس ازم میں بنیادی فرق کیاہے؟
جواب:
اسلام اورمارکس ازم ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ مارکس ازم کی بنیاد ہی خداکی نفی پر ہے جب کہ اسلام میں حاکمیت اعلیٰ اللہ رب العزت ہی
کوسزاوارہے۔
سوال242:
زمان و مکان کی بعض بدیہی حقیقتیں کون سی ہیں؟
جواب:
زمان و مکان کی طبعی حقیقت،زمان و مکان کی معاشرتی حقیقت،ثقافتی حقیقت،نفسی
حقیقت،روحانی حقیقت،مابعد الطبعیاتی اورلاہوتی حقیقت
سوال243:
ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ ملت اسلامیہ کے کس نظام تعلیم کے علمبردار
تھے؟
جواب:
تمام مسلم ممالک ایک ایسانظام تعلیم مرتب اور رائج کریں جس میں اسلامی شخصیت کی
تعمیر پر اصرار ہو اور دینی علوم کو بحیثیت اساس و روح قائم کرتے ہوئے تمام متداول
علوم پڑھائے جائیں۔
سوال244:
ڈاکٹر حافظ محمد فضل الرحمن انصاری ؒ نے ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی تعمیر و عروج
کا سنگ بنیاد کسے قراردیا؟
جواب:
علماء دین کا جامع العلوم اورجامع علم و کردار ہونا ہے وہ پہلا قدم ہے جو ملت
اسلامیہ کی عظمت رفتہ کی تعمیر سنگ بنیاد ہے۔
سوال245:
ڈاکٹر انصاری نے اسلاف میں جامع العلوم کن شخصیات کوبطور مثال پیش کیا؟
جواب:
حضرت امام غزالی،حضرت غوث الاعظم محی الدین سید شاہ عبدالقادر جیلانی،سلطان الہند
قطب الاقطاب خواجہ معین الدین چشتی اورمبلغ اسلام شاہ محمد عبدالعلیم صدیقی
القادری رحمۃ اللہ علیہم اجمعین
سوال246: جامعہ علیمیہ کا قیام کس سال اور ماہ
عمل میں آیا؟
جواب:
اگست ١٩٦٢ء میں
سوال247:
جامعہ علیمیہ کی غرض و غایت کیاہے؟
جواب:
ایسے صاحبان بصیرت وکردار علماء دین تیار کرنا جو دینی علوم اورافکار حاضرہ کے
جامع بن کر،اسلاف صالحین کے نقش قدم پر چل کر دورحاضر کے تقاضوں کی روشنی میں
اسلام کی ہدایت کو اطراف واکناف عالم میں مشرقی اور مغربی زبانوںمیں پیش کرسکیں۔
سوال248:
جامعہ علیمیہ کب سے منظم اسلوب پر دینی تعلیم کا فریضہ انجام دے رہاہے؟
جواب:
١٩٦٤ء سے
سوال249:
الوفاق العالمی للدعوۃ الاسلامیۃ کا تبلیغی ماہنامہ کون سا ہے او ریہ کب سے
اورکتنے ملکوں میں اسلام کا پیغام پہنچارہاہے؟
جواب:
انگریزی زبان میں The Minaret
شائع ہورہاہے جو ١٩٦٤ء سے دنیا کے تقریبا ستر ملکوں میں اسلام کا پیغام پہنچارہاہے۔
سوال250:
طالبان علم کے لیے المرکز الاسلامی میں کون ساکتب خانہ ہے اوراس میں کون سی زبانوں
میں کتب فراہم کی جاتی ہیں؟
جواب:
قادریہ دارالمطالعہ وکتب خانہ ،جس میں عربی ،اردو،انگریزی، ترکی،گجراتی،کورین
اوردیگرزبانوں میں کتب موجودہیں۔
سوال251:
اس ادارے کے طلبہ کے لیے دارالاقامہ اوردارالقرآن کب سے خدمت انجام دے رہے ہیں؟
جواب:
دارالقرآن ١٩٦١ء،دارالاقامہ١٩٦٥ء
سوال252:
ایک مسلمہ صداقت ہے کہ انسانی زندگی کا مدار محض روٹی پر نہیں ہے؟یہ قول کس کا ہے؟
جواب: سیدنا عیسیٰ علیہ السلام
سوال253:
لفظ اسلام کس معنی پر دلالت کرتاہے؟
جواب:
سرتسلیم خم کرنا، اصطلاح اسلام کے معنی رضا ئے الہی کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہے۔
سوال254: ملت کی روح کیاہے؟
جواب:
ملت کی روح اسلام ہے۔
سوال255: ملت کی فلاحِ دنیا کاضامن
اورافراد ملت کی اخروی فلاح کا کفیل کون ہے؟
جواب: اسلام ہی ضامن اور کفیل ہے۔
سوال256: انبیاء علیہ السلام کے
جانشینی کے فرائض کون اداکرے گا؟
جواب: علماء کرام
سوال257: انصاری صاحب کا مضمون "
دینی تعلیم ایک تاریخی جائزہ اور جامعہ علیمیہ اسلامیہ کی صورت میں ایک تاریخی
اقدام "کس ماہنامہ میں شائع ہوا؟ سن اورجلد شمارہ بتائیں۔
جواب: ماہنامہ مناریٹ(The Minaret)،مئی ١٩٦٤ء شمارہ نمبر ١ ص ٥ تا ٩
سوال258: The Minaret
کتنے ممالک میں اسلام کا پیغام پہنچارہاہے؟
جواب: ٧٠ ممالک میں
سوال259: کس سورت میں انسان کی تخلیق کو احسن تقویم کہاگیا؟
جواب: سورۃ التین
سوال260: کائنات کی تقدیر کیاہے؟
جواب: انسان اس کے ہر زرہ کو مسخر کرے۔
سوال261: عمرانیات عام کے ماہرین زمان و مکان کو کس کے نام سے یاد کرتے ہیں؟
جواب: عمرانی حقیقت کے نام سےSocial
Reality
سوال262: مذہبی تصورات پر مبنی سماجی کام کون ساہے؟
جواب: زکوٰۃ
سوال263: جامعہ علیمیہ کے تعلیمی منصوبے کو کتنے مراحل میں تقسیم کیاگیا ہے؟
جواب: تین مراحل
سوال264: Foundation of Society کس مصنف کی کتاب ہے؟
جواب: لنڈ برگ
سوال265: ارتقاء اخلاق،Development
of morals کے مصنف کا نام
بتائیں؟
جواب: مالی نوسکیMalinowsk
سوال266: Physical Universe کے مصنف کا نام بتائیں؟
جواب: وائٹ ہیڈ
سوال267: Philosophy of Religion کے مصنف کانام بتائیں؟
جواب: ڈاکٹر شین
سوال268: حجۃ اللہ البالغہ کے مصنف کا
نام بتائیں؟
جواب: شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
سوال269: کشف المحجوب کے مصنف کون ہیں؟
جواب: حضرت داتاگنج بخش
سوال270: قرآن ہر مقام پر ایمان کے ساتھ کس چیز پر زور دیتاہے؟
جواب: عمل صالح پر
سوال271: انصاری علیہ الرحمہ نے نوجوانوں کی دینی اور خدمت خلق کی تربیت کے لیے
کون سی تنظیم بنائی ۔ اس کا نام بتائیں؟
جواب: عالمی جمیعت نوجوانان اسلام
سوال272: الیگزنڈر کی کتاب کا نام بتائیں؟
جواب: Space, Time and Deity(مکان ،زمان اورخدا)
سوال273: ڈاکٹر انصاری نے کس ملک کو اپنا دوسرا گھرقراردیاہے؟
جواب: آپ نے فرمایا: میں ٹرینیڈاڈ کو اپنادوسرا گھر سمجھتاہوں۔
سوال274: ٹرینیڈاڈ کے دورے کے اختتام پر ڈاکٹر انصاری علیہ الرحمہ کو کس ایئرپورٹ
سے الوداع کہاگیا؟
جواب: Piarco(پیار
کو) کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے
سوال275: پروفیسر یوسف سلیم چشتی کون تھے؟
جواب: پروفیسر یوسف سلیم چشتی مدیر اشاعت اسلام کالج لاہور اورسابق استاد جامعہ
علیمیہ اسلامیہ تھے۔
سوال276: پروفیسر یوسف سلیم چشتی نے ڈاکٹر انصاری علیہ الرحمہ کے بارے میں
کیافرمایا؟
جواب: ڈاکٹرانصاری صاحب نے تمام مسلمانان پاکستان کی طرف سے یہ فرض کفایہ
اداکردیا۔۔
سوال277: ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب المرکز الاسلامی کب تشریف لائے؟
جواب: ٢٦ اکتوبر ١٩٩٥ء
سوال278: ڈاکٹر انصاری نے کس ملک کے ممتاز علماء کی ایک کاؤنسل قائم کی ،اس مجلس
کا بھی نام بتائیں؟
جواب: آپ نے ٹرینیڈاڈ وٹوبیگو (جنوبی امریکہ) کے مسلمانوں کے ممتاز علماء کی ایک
مجلس ''مسلم ایڈوائزری کونسل تشکیل فرمائی۔
سوال279: ٹرینیڈاڈ کے مسلمانوں نے ڈاکٹر انصاری کی پچاسویں سالگرہ کہاں اور کس
انداز سے منائی تھی؟
جواب: سان فرنیندو کی جامع مسجد میں منائی اس سلسلہ میں بعد نماز عشاء قرآن خوانی
اورعید میلاد النبی ؐ کی محفل منعقد کی گئی۔
سوال280: ڈاکٹر انصاری نے ٹرینیڈاڈ
میں ایک مجلس کے سنگ بنیاد رکھتے وقت ایک تاریخی جملہ کہاتھا؟جملہ بتائیں۔
جواب: The Mosque is symbol of Unity.مسجد اتحاد کی علامت ہے۔
سوال281: ڈاکٹر انصاری کا ایک مضمون احترام علم و حکمت کب اور کس میگزین میں شائع
ہوا؟
جواب: ہمدرد،٢١ ستمبر ١٩٧٢ء
سوال282: الشاہ عبدالعلیم صدیقی کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ١٥ رمضان المبارک سنہ ١٣١٠ ھ بمطابق ٣ اپریل ١٨٩٢ء
سوال283: ڈاکٹر انصار ی چوتھے کامیاب تبلیغی دورے سے کراچی کب واپس تشریف لائے؟
جواب: ١٨ ،اکتوبر ١٩٦٤ء
سوال284: ڈاکٹر انصاری نے خواتین کے لیے کونسی تنظیم قائم کی؟
جواب: عالمی جمیعت خواتین اسلام
سوال285: قرآنک فاؤنڈیشن کل کتنے اداروں سے چھاپی جاچکی ہے؟
جواب:کم و بیش 10 اداروں نے اسے چھاپاہے۔
سوال 286: قرآنک فاؤنڈیشن کو جن
اداروں نے چھاپا ہے ان میں سے کسی پانچ
اداروں کے نام بتائیں؟
Post a Comment