نحوست کے اسباب
نحوست (بےبرکتی) کا تعلق آدمی کےاعمال سےہے۔بداعمالیاں
(گناہ)رب کی ناراضگی کا باعث ہیں اور یہ ناراضگی بےبرکتی، بے سکونی اور رزق میں
تنگی کا باعث ہیں ۔اس طرح تمام وہ اعمال
جو رب کی ناراضگی کا باعث بنے وہ تمام اعمال انسان کے لئے نحوست لاتے ہیں۔نیز وہ
تمام امور جو خیرو برکت کا باعث ہیں ان سے اعراض بھی نحوست کا سبب ہے ۔ مثلا حدیث
مبارکہ میں ہے:
مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي
رِزْقِهِ، وَيُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ (صحیح
مسلم)
جو
شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کے نشان قدم (باقی رکھنے) میں دیر
کی جائے تو وہ صلہ رحمی قائم کرے‘‘۔
ایمان، تقویٰ اور اعمال صالحہ برکت ، خوش بختی اور رضا
کا سبب ہیں۔جب اللہ تعالیٰ کسی کے اعمال
میں برکت ڈالتا ہے تو اس کے تمام اعمال خالص اللہ کے لیے اور نبیﷺ کی اتباع میں ہو
جاتے ہیں۔ ہر وہ چیز جو رب
کی رضا کے لیے نہ ہو وہ برکت سے خالی ہوتی ہے۔ بابرکت ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔ خیرو
برکت ان تمام امور و اشیاء میں ہے جو رب تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہوں۔ کامل برکت صرف اسی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اللہ
تعالیٰ کی ذات بابرکت ہے، اس کا کلام مبارک ہے، اس کا رسول مبارک ہے، اس کا مؤمن بندہ
خلق خدا کے لیے نفع و خیروبرکت کا باعث اس
کا گھر بیت اللہ باعث برکت ہے،وغیرہ۔
ایک حدیث قدسی ہے:
يقول الربُّ - تبارك وتعالى۔ إني إذا أُطِعتُ
رضيتُ، وإذا رضيتُ باركتُ، وليس لبركتي نهاية
’’اللہ تعالیٰ کہتے ہیں: جب میں پیروی کیا جاتا ہوں تو میں خوش ہوتا ہوں۔ اور جب میں خوش ہوتا ہوں تو برکت دیتا ہوں اور میری برکت کی کوئی حد نہیں ہے۔‘‘
رزق
میں فراخی کے اسباب
·
عبادت
کرنا
·
صدقہ
کرنا
·
صلہ
رحمی کرنا
·
والدین
کی خدمت کرنا
·
سچ
بولنا
·
صبح
سویرے کام کرنا
·
تقدیر
پر راضی رہنا
·
نکاح
کرنا
·
ہل
وعیال پرخرچ کرنا
·
عاشورہ
کے دن (اہل و عیال) پر فراخی سے خرچ کرنا
·
گھر
میں داخل ہوتے ہوئے سلام کرنا
·
کمزوروں
،ناداروں کی دادرسی کرنا
·
کھانے
سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا
·
باوضو
رہنا
·
سفر
کرنا
·
شکرادا
کرنا
·
تقویٰ
اختیارکرنا
·
کثرت
سے درودشریف پڑھنا
·
استغفار
کرنا
·
سورۂ
واقعہ کی تلاوت کرنا
·
آیۃ
الکرسی ،سورۂ اخلاص کا ورد کرنا
·
دسترخوان
پر گرے ہوئے لقمے کو اٹھا کر کھالینا
Post a Comment