رمضان المبارک
قاضی سید اکبر علی ہاشمی صاحب
ہوا شعبان کل ختم اور یہ ماہ صیام آیا
ازل کی صبح کا نور آنکھ میں ہوکرتمام آیا
سعادت کے جلو میں رحمتِ پروردگار آئی
مسلمانوں کے گھر چل کر خدا کا لطف عام آیا
فرشتوں نے جگایا فطرت آدم کو سوتے سے
حیات جاوداں کا ابن آدم کو پیام آیا
درمیخانہ وحدت کے پٹ جبرئیل نے کھولے
ترستے تھے جسے میخوار گردش میں وہ جام آیا
وہ حکمت عرش ہے اتری زباں پر جس کے صدقے میں
اخوت مساوات اورآزادی کا نام آیا
مبارک ہیں وہ انسان جن کی خاطر اس مہینے میں
کلا م اللہ لے کر دولت صلح و سلام آیا
مسلمانو یہ موتی رول لو جن کے لٹانے کو
عرب کا اورعجم کا خسروعالی مقام آیا
Post a Comment