جناب اقبال حسین صاحب کی خوبصورت شاعری جن میں سیاستدانوں کے کردار کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے

یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے

اور یہ چمن ہمارا ہے ہم ہیں رہنما اس کے

اس زمین کا ہر بچہ مقروض ہم سے

جو قرض لیا ہم نے وہ فرض ہمارا تھا

یہ قرض تم ہی ادا کرنا یہ قرض تمہارا ہے

یہ چمن ہمارا ہے ہم ہیں بادشاہ اس کے

جو زمیں تمہاری تھی اب قبضہ ہمارا ہے

جہاں بہتا تھا پانی وہاں پلازہ ہمارا ہے

حرام/حلال کے چکر میں تم نہیں پڑنا

ہر وہ کام تم کرنا جس میں فائدہ ہمارا ہے

یہ چمن ہمارا ہے ہم ہیں بادشاہ اس کے

نفرتوں کے دروازے ہم پر بند ہی رکھنا

سراپنا ہمیشہ تم سرنگوں ہی رکھنا

اب جیو یا مرو تم لیکن اف نہ کرنا

یہ حکم ہمارا ہے یہ چمن ہمارا ہے

شاعر: اقبال حسین

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post