اس ویڈیو نے ..اس بچے نے ...میرے ان پینتیس سالوں کی یاد تازہ کر دی جب ایک صاف پانی کے جگ میں ہر ایک نے اپنے الفاظ اور اپنی سوچ کا محلول انڈیلا ....تم نہیں کر سکتے...تم نا اہل تو ..تم بے عقل ہو ...تم بے وقوف ہو ...تمہیں سمجھ نہیں ہے ....یہاں تک کہ میں اس چیز کا فیصلہ کر بیٹھا کہ ہاں ..میں کچھ نہیں کر سکتا ..میں کم عقل ہوں ..مجھے الله نے بنایا ہی لوگوں کے پیچھے چلنے کے لیے ہے ...میری بیوی پانی کے اس جگ کی طرح ثابت ہوئی جس نے میرے ذہن کے گندے جگ میں صاف پانی ڈال کر اسے صاف کرنے کی پوری کوشش کی ...اور کرتی رہی ...لیکن اس سے زیادہ فرق نہ پڑا ..کیونکہ وہ ایک عورت تھی ...اور پھر میری بیوی تھی ....میں بھلا کیسے دو دو بے عزتیاں برداشت کرتا ....اسی کوشش کے دوران ....جو میری تڑپ بنی اور میری بیوی کے صبر کا پھل ....مجھے پانی کا صاف پائپ مل گیا ...پریشر والا ....ایک ایسا استاد ...جس نے ایک جھٹکے میں میرے اندر موجود گند کو اٹھا کر باہر پھینکا ....پھر ایک اور بڑا پائپ ...ایک اور بڑا استاد ..جس نے میرے نئے جگ میں تازہ پانی بھر دیا ....بس پھر کیا تھا ...زندگی دوبارہ سے شروع ہو گئی ...لیکن کیا آپ کو لگتا ہے کہ کہانی اتنی ہی ہے ...آگے سب ہنسی خوشی رہنے لگ گئے . ..نہیں ایسا نہیں ہے ...اب جو بویا تھا وہ بھی تو کاٹنا تھا ...جن کے الفاظ لیے تھے ...جن کی سوچ ادھار لی تھی ..وہ بھی تو واپس کرنی تھی ...جن کو تکلیف دی تھی ..اسکا بھی تو بدلہ چکانا تھا ...جن کا دل دکھایا تھا ....اس کی قیمت بھی تو چکانی تھی ....میں یہ نہیں کہتا کہ میں بہت اچھا ہو گیا ...بہت نیک ہو گیا ..میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ ..یہ نیا جنم تھا ...شعوری پیدائش تھی ..اسکے بعد شعوری لڑکپن بھی ضروری ہوتا ہے ..پھر شعوری جوانی بھی ..اور تب جا کر شعوری بڑھاپا ...
کہانی کا
مقصد ...بچے کی ویڈیو کا مقصد ...یہ ہے کہ آپ بھی اندر کے انسان کو جگائیں ...کوشش
جاری رکھیں ...محنت جاری رکھیں ..یہاں تک کہ ایک پانی کا پریشر والا پائپ آئے ...اور
آپکے گندے جگ کو صاف کر دے ...اور آپ بھی نئے سرے سے اٹھ کھڑے ہوں ....ایک نئے جذبے
سے ..ایک نئی امنگ لے کر ...الله پاک آپ سب کو صاف پانی کے پائپ عطا کرے ...اچھے استاد
دے ...جو آپ کو زندگی کو ایک سمت دے دیں ...پھر آپکو پتہ چلے گا کہ ....زندگی گزارنے
اور جینے میں کیا فرق ہوتا ہے ..آمین
#کاشف_شہزاد
Post a Comment