جس شخص نے قربانی کا ارادہ کیا ہو اس شخص کے لئے ذوالحجہ کے چاند نظر آنے کے بعدناخن اور بال کاٹنا کیسا ہے ؟
الجواب
باسمہ تعالیٰ
وہ شخص جس نے قربانی کا ارادہ کیا ہو اس کے لئے مستحسن ہے کہ ذوالحجہ کے چاند نظر
آنے سے پہلے ہی ناخن اور بال کاٹے اور چاند نظر آنے سے لیکر قربانی تک ناخن اور
بال نہ کاٹنا مستحب ہے ۔اور اس پر وہ روایت دال ہے جو ام المومنین حضرت ام سلمۃ سے
روایت ہے ۔
عن ام سلمۃ ان النبی ﷺ ؐ قال اذا رأیتم
ہلال ذی الحجۃ واراد احد کم ان یضحی فلیمسک عن شعرہ واظفارہ۔ (صحیح
مسلم،ص ١٦٠،ج٢،کتاب الاضاحی، باب نہی من دخل علیہ عشر ذی الحجۃ وہو یرید التضحیۃ
ان یا خذ من شعرہ واظفارہ شیأاً،قدیمی کراچی )
Post a Comment