یوٹیوب کا  
 Dislike   بٹن آف كرنا

دیكهنے میں آیا  ہے كہ یوٹیوب نے Dislike  كا بٹن آف كردیاہے۔ ایسا كیوں ہوا ہے۔ بظاہر  اس كی وجہ یہ ہے كہ یوٹیوب واقعی حساس ہے اور وه سمجهتے ہیں كہ Dislike كو بند كرنے سے وه ناظرین كی ناپسندیدگی سے بچ سكتے ہیں۔  یوں  بظاہر یوٹیوب نے کارپوریٹ برانڈز کی حفاظت کے لیے اسے غیر فعال کیا ہے ۔جیسا كہ"بچوں" کے لیے (Comment Section)تبصروں کی اجازت نہیں ہے۔لیكن میرے نزدیك Dislike  ناپسندیدگی کے بٹن کو ہٹانا  اور (Comment Section)  كو غیر فعال كرنا دو الگ الگ چیز یں ہیں۔

یوٹیوب کے  منتظمین ایسا كرنے سے  لوگوں كو ایك سہولت سے محروم كررہے ہیں۔ ایسا كرنا فائده مند نہیں بلكہ نقصان ده ہے۔ کیونکہ ناپسندیدگی کا بٹن لوگوں كے پاس ایك ذریعہ ہے تاكہ وه  بتا سکیں کہ ویڈیو اچھی ہے یا نہیں۔ لیکن اب لوگ یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ کیا ویڈیو اچھی ہے ۔ایسا كرنے كا نقصان یہ ہوگا کوئی بهی نامناسب  اوردهوكہ دہی پر مبنی وویڈیو كو جب تك كوئی شخص خود نہ دیكھ لے وه اس كے بارے میں جان نہیں سكتا۔جس سے عین ممکن ہے کہ وہ شخص اس دھوکہ و دجل کا شکار ہوجائے۔

یوٹیوب پر لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا کوئی ویڈیو خراب ہے تاکہ وہ اس سے دور رہ سکیں۔ اس سوال کے جواب کے لیےناپسندیدگی کا بٹن ناظرین کے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے انتہائی موثر و کامیاب تھا جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اسے ہٹا دیں تو کوئی بھی غلط، نازیبا، یا دجل و فریب پر مبنی ویڈیو بنا سکتا ہے اور ناظرین اس پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی  نہیں کر سکتے۔ نیز یہ  یوٹیوبر کے لئے بھی ایک بہتر آپشن تھا جس سے وہ اپنی ویڈیو کی مقبولیت کا تجزیہ کرسکتا تھا۔ جس سے وہ یوٹیوبرآئندہ ایک بہتر ویڈیو بنا سکتا ہے۔

کسی بھی چیز کے تین درجہ کئے جاسکتے ہیں۔

پسندیدگی

قبول صورت

 ناپسندیدگی یا کراہت

کسی مواد content کے بارے میں یہ معلوم کرنا کہ وہ کیسا ہے یہ اس وقت ہی ممکن ہے جب اسے ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے اور وہ اس پر اپنی پسند یا ناپسند کا اظہارکرسکیں۔بقول جہانگیرنایاب

اچھا ہوں یا برا ہوں مجھے کچھ نہیں پتا

نظروں میں تیرے کیا ہوں مجھے کچھ نہیں پتا

 ناپسندیدگی ظاہر کرنا ضروری ہے۔ یہ صارف کو دکھاتا ہے کہ دوسرے ناظرین نے اس ویڈیو کے بارے میں کیا سوچا، تاکہ وہ اپنا وقت ضائع کرنے سے پہلے اس بات کا اندازہ لگا لیں کہ ویڈیو کیسی ہے۔

 کسی بھی کام کی کوئی حکمت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات انسان اپنی دانست میں بہتر سوچتا ہے لیکن وہ اس کے مضمرات سے آگاہ نہیں ہوتا جب اس پر وہ عمل کرتا ہے تو اسےمضمرات یا نقصانات کا اندازہ ہوتاہے۔پھر وہ یہ جان لیتا ہے کہ  جس میں وہ حکمت یا بہتری سمجھ رہا تھا وہ اس کے لئے نقصان دہ ہے۔ میرے نزدیک یہاں بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ اس لئے اسے دوبارہ فعال کردینا چاہئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post