سورۃ الفاتحۃ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ﴿١﴾‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴿٢﴾‏ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ﴿٣﴾‏ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴿٤﴾‏ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿٥﴾‏ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿٦﴾‏ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴿٧﴾‏

سورہ فاتحہ کا منظوم ترجمہ

نام رب سے کرتا ہوں میں ابتدا

ہے جو رحمن مہربان سب سے بڑا

حمد ہے ساری خدا کے واسطے

جوہے رب سارے جہانوں کے لئے

وہ ہے رحمن مہربان سب سے بڑا

اور وہی ہے مالک روز جزا

کرتے ہیں تیری عبادت ، یاد ہم

مانگتے ہیں تجھ سے ہی امداد ہم

اے ہمارے مہرباں رب کریم

تودکھا ہم کو صراط مستقیم

راہ ایسے لوگوں کی اے بے نیاز

جو تھے تیری رحمتوں سے سرفراز

ان کی راہوں پر چلا ہرگز نہیں

جن کے اوپر آفتیں ڈھائی گئیں

اور نہیں زنہار تو اے کبریا

گمراہوں کی راہ پر ہم کو چلا

الفاظ معانی

سرفراز: کامیاب و کامران

زِنْہار: پناہ، اماں; حاشا، ہرگز (نفی کی تاکید کے لیے


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post