میری دعا

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منالو

(اقبال حسین)

 

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منالو

اٹھے جو سر ہیں اُن کو جھکا لو

گھروں میں جو رکھی ہیں خدا کی کتابیں

وہ ہاتھوں میں اب اپنے اٹھا لو

سب مل کر اس کی رحمت کو پکارو

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منالو

نہیں ہے ہمیں دوا کی ضرورت

ہمیں تو ہے بس دعا کی ضرورت

دوا بھی اسی میں دعا بھی اسی میں

سب مل کر اس کی رحمت کو پکارو

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منا لو

گناہوں کے ہم نے کئے ہیں جو سودے

اب اپنے گناہوں کی توبہ بھی کر لو

یہ سانسوں کی ڈوری اسی سے بندھی ہے

سب مل کر اسکی رحمت کو پکارو

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منا لو

مکہ و مدینہ کے درجب کھلیں گے

 وہاں سے اٹھیں گی جب کالی گھٹائیں

 کرونا رہے گا نہ وباء ہی رہے گی

 بھائی ہے جو خوف کی سیاہی وہ چھٹے گی

 سب مل کر اسکی رحمت کو پکارو

روٹھے ہوئے اپنے رب کو منا لو

جب اسکی رحمت کی برسات ہوگی

 جب یہ گناہ ہمارے دھلیں گے

 مسجدیں یہ پھر سے آباد ہونگی

 پھر آئے گی حمد و ثناء کی صدائیں

 پھر نئی صبح کا آغاز ہوگا

پھر ہر سو خدا بھی ساتھ ہوگا

سب مل کر اسکی رحمت کو پکارو

 روٹھے ہوئے اپنے رب کو منا لو

29-03-20

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post