پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے


 رمضان تو ہے ہی  ماہ ہدایت ہے۔جس کے سایہ فگن ہونے کے سے انسان میں حق اور سچائی قبول کرنے کاجذبہ بڑھ جاتاہے  لیکن اس بار اہل غزہ کی بے مثال اور لازوال قربانیوں، ناقابل یقین صبر و تحمل اور بے نظیر ثابت قدمی نے دنیا کو اسلام کی طرف متوجہ کیا ہے۔غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کی بدترین بمباری اور زمینی حملوں میں  مسلمانوں کی نسل کشی کے باوجودگلوبل سطح پر اسلام کو بطور دین پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اسلام اس وقت سب سے زیادہ تیزرفتاری سے پھیلنے والا دین بن چکاہے۔ اس سال ہزاروں افراد کا قبول اسلام اس بات کا غماز ہے کہ مستقبل صرف اسلام ہی کا ہے۔مسلمانوں کی اس نسل کشی اور حرم کی پامالی کے باوجود ،وقتی طورپرمسلمانوں کی بظاہر شکست کے باوجود کہیں سے یہ صدا آتی محسوس ہوتی ہے:

تو نہ مٹ جائے گا ایران کے مٹ جانے سے

نشۂ مے کو تعلق نہیں پیمانے سے

ہے عیاں یورش تاتار کے افسانے سے

پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

کشتئ حق کا زمانے میں سہارا تو ہے

عصر نو رات ہے دھندلا سا ستارا تو ہے

 یہاں صرف چنداہم افرادکی   مثالیں  پیش کی جاتی ہیں:





آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال یعنی تقریباً نصف صدی  اپنا تن من دھن  چرچ  کے  لئے قربان  کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور انہوں نے  اسلام قبول کرنے کے بعد  اپنا نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔

غیرملکی میڈیارپورٹ میں بتایا ہے کہ گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب اُنہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل بک کیا۔ مسجد کے قریب قیام کے دوران اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جنہوں نے اُنہیں تحفے میں قرآن پاک دیا۔

گولڈ ڈیوڈ نے اس بات کا انکشاف کیا  اپنے ایک انٹرویو میں کیا کہ برسوں سے  قرآن مجید میرے پاس رکھا ہوا  تھا لیکن میں نے اسے کبھی چھوا نہ کبھی پڑھا لیکن پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل واپس  گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا، اسلام سچ ہے یا نہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ دعا کرنے کے بعد پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے۔ اس سے میری قلبی کیفیت بدل گئی۔ اور میرا دل اسلام کی جانب مائل ہوگیا۔





معروف امریکی مصنف شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔شان کنگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرٹیکساس کے امام عمر سلیمان سے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی اہلیہ رائے کنگ بھی موجود ہیں، ان دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ اسلام قبول کیا ہے۔

اُنہوں نے  اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اور میری اہلیہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں اپنے گھر کے قریب موجود مسجد میں نماز پڑھ کر ابھی گھر پہنچے ہیں‘۔ امریکی مصنف نے لکھا کہ ہم نے کلمہ پڑھ کر رمضان کے آغاز پر اسلام قبول کرلیا ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے والا دن ہمارے لیے بہت خوبصورت اور بامعنی تھا جِسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔شان کنگ نے لکھا کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گا اور آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔انہوں  نے مزید لکھا کہ ہم دنیا میں موجود 1 ارب سے زائد مسلمانوں کے ساتھ صبح سے روزہ رکھنا شروع کریں گے۔اُنہوں نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے بارے میں لکھا کہ میرا دل غزہ میں  اپنے عزیز ترین دوستوں کے ساتھ ہے اور مجھے فخر ہے کہ آج رات غزہ میں شمال سے جنوب تک ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے اور اب رمضان میں بھی اس عمل کو برقرار رکھیں گے۔



جرمنی سے تعلق رکھنے والی مارٹینا اوبرہولزنر اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی کا یہ پہلا رمضان المبارک ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ مارٹینا اوبرہولزنر کا نام اب مریم ہوچکا ہے اور دنیا اب انہیں اسی نام سے جانتی ہے، انہوں نے اس سال کے آغاز میں اسلام قبول کیا اور اب دبئی میں ان کی زندگی کا یہ پہلا رمضان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مریم قرآن کے جرمن ایڈیشن کے ساتھ اپنے نئے عقیدے کی تعلیمات حاصل کر رہی ہیں جس میں ان کو سکون ملتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مریم کا اسلام قبول کرنے کا سفر 14 سال کی عمر میں شروع ہوا جب وہ پہلی بار جرمنی میں اپنے آبائی شہر میونخ کی ایک مسجد میں گئیں جہاں ان کا اور ان کے دوستوں کا بہترین طریقے سے استقبال کیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق مارکیٹنگ ایگزیکٹیو، 26 سالہ مریم کہتی ہیں کہ کم عمری میں ہی میں نے اسلام سے گہرا تعلق محسوس کیا حالانکہ میری پرورش ایک عیسائی گھرانے میں ہوئی لیکن میں ہمیشہ اسلام کی تعلیمات کی طرف راغب رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں عام سے لباس پہنتی تھی اور اکثر سر پر اسکارف پہنتی تھی تاہم جنوری 2024ء میں دبئی میں ایک اسلامک انفارمیشن سینٹر جا کر میں نے اسلام قبول کیا اور اللّٰہ کی وحدانیت اور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اللّٰہ کا آخری رسول تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر مریم نے رمضان المبارک کے حوالے سے لکھا ہے کہ رمضان صرف کھانے پینے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے، یہ ہمیں صبر اور شکر کی اہمیت سکھاتا ہے۔




عالمی شہرت یافتہ امریکی سائنس دان، پروفیسر ہنری نے اسلام قبول کرلیا انکا اسلامی نام عبد الحق رکھا گیا۔ اس رمضان المبارک میں انہوں نے پہلا روزہ رکھا، نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے

ڈاکٹر ہنری اسٹیم سیل میڈیسن میں دنیا کے عظیم ماہر استاد اور ممتاز ترین سائنسدان شمار کئے جاتے ہیں۔ نامور امریکی ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ وہ موروثی نابینا پن کے علاج کیلئے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں۔ جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسے عالمی سطح پر بھی منظور کر لیا جائے گا۔





دوسرا روزہ اور 5 امریکی آدم، اینجل، جیفری، اسٹیفن اور حوس 5 امریکی دوست ہیں۔ امریکا کے دوسرے بڑے شہر شیکاگو سے تعلق۔ پانچوں نے ایک ساتھ کلمہ شہادت پڑھ لیا۔ زیر نظر تصویر میں وہ قبول اسلام کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر رہے ہیں۔ یہ منظر ہے شیکاگو میں اورلینڈ پارک جامع مسجد کا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو استقامت عطا فرمائے اور دین حنیف کی خدمت عالیہ کیلئے قبول فرمائے۔ آمین



ایک برازیلی نژاد امریکی شہری یوایف سی لیجنڈ رائس گریسی نے  3 مارچ 2024 کو  اسلام قبول کیا ہے۔ان کی خاص بات مارشل آرٹس ہے بلکہ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ کے لئے مارشل آرٹس کو ایک نئی جہت بخشی  ہے اب وہ مارشل آرٹس کی پہچان بن چکے ہیں ۔ 


جوناتھن اسمتھ، عرف، لِل جون ایک مشہور و معروف  امریکی ریپر، ریکارڈ پروڈیوسر، اور ڈی جے ہیں۔جنہوں نے ٹی وی سیریز کے ساتھ ساتھ چند فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ لیکن ان کی اصل پہچان گانے ہی  تھے ۔لیکن الحمدللہ اب جون  نے جمعہ کے روزکنگ فہد مسجد  ،کیلیفورنیا میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔

ڈچ گلوکار، اداکار و ماڈل ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا


 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ نوجوان ڈچ اداکار ڈونی رولوِنک نے رواں ماہ 19 اپریل کو ایک مسجد میں اسلام قبول کیا ہے۔

ان کی اسلام قبول کرتے ہوئے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگوں نے یہ دیکھا ہے کہ میرا کل ایک خاص دن تھا۔"

انہوں  نے مزید کہا کہ "اس لمحے کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی گئیں اور اسے میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا، جب میں لوگوں کے ایک بڑے گروپ کی موجودگی میں ایسا (اسلام قبول) کر رہا تھا۔"

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے حال ہی میں آنے والے رمضان کے ماہ کا بھی بھرپور اہتمام کیا تھا اور قرآن پڑھا تھا۔

سن 2022ء میں اداکار رولوِنگ ڈونی ایک فٹنس کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہو گئے تھے، ان کی پانچ پسلیاں ٹوٹی تھیں اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے تھے، اسی سال ان میں کینسر کی بھی تشخیص سامنے آئی تھی۔

ان دونوں واقعات نے ڈونی پر گہرا اثر ڈالا اور انہوں نے مذہب سے متعلق تعلیمات کا آغاز کیا اور آخر کار اسلام سیکھ کر اسے بطور مذہب اپنا لیا۔

ڈونی آج کل دبئی میں موجود ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈونی نے مسجدوں کا دورہ بھی کیا ہے جس کی ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر رہے ہیں۔

نوٹ:پیو ریسرچ سینٹر (Pew Research Centre) ایک تحقیق کے مطابق اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا ہے۔

From the Facebook of https://www.facebook.com/ramadhanzaidk


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post