محنت
كی عظمت  پر الطاف حسین حالی شاعری

 

محنت کی برکتیں

وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ

جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ

 

اسی میں ہے عزت خبردار رہنا

بڑا دکھ ہے دنیا میں بیکار رہنا

 

زمانے میں عزت حکومت یہی ہے

بڑی سب سے دنیا میں دولت یہی ہے

 

ہری کھیتیاں جو نظر آرہی ہیں

ہمیں شان محنت کی دکھلارہی ہیں

 

نہیں کرتے دنیا میں نادان محنت

جوسمجھیں تو سونے کی ہے کان محنت

 

اسی سے زمانے میں دولت بڑھے گی

جو دولت بڑھے گی تو عزت بڑھے گی

 

یہ کل وہ ہے چلتے ہیں سب کام اس سے

نکلتا ہے انسان کا نام اس سے

 

جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی

کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی

 

سہارا ہمارا تمہارا یہی ہے

اندھیرے گھروں کا اجالا یہی ہے

 

جو ہاتھوں سے اپنے کمایا وہ اچھا

جو ہو اپنی محنت کا پیسا وہ اچھا

 

مری جان! غافل نہ محنت سے رہنا

اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا

 

خواجہ الطاف حسین حالی


 

نظم تعلیمات نبوی ﷺ

میں بھی الطاف حسین حالی محنت کی طرف رغبت دلاتے ہیں

 

غریبوں کو محنت کی رغبت دلائی

کہ بازو سے اپنے کرو تم کمائی

خبرتاکہ لو اس سے اپنی پرائی

نہ کرنی پڑے تم کو دردرگدائی

طلب سے ہے دنیا کی گریاں یہ نیت

تو چمکوگے واں ماہ کامل کی صورت

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post