لفظ امید ہوتے ہیں

آؤ ایک بات سمجھ لیں

کہ لفظ صرف لکھنے کے نہیں ہوتے

آرائش نہیں ہوتے، زیبائش نہیں ہوتے

عمل کی برکتوں سے خالی

فن کی آلائش نہیں ہوتے

لفظ تو مقدس سپوتے ہوتے ہیں

زمین پر زندہ وجودہوتے ہیں

فکروفقر کے مارے، حب الوطنی کے شہ پارے

آسمانوں پر نہیں، ہم میں موجودہوتے ہیں

لفظ امید ہوتے ہیں

وطن کی فصیل ہوتے ہیں

لفظ کی حرمت کی قسم

آؤ کہ تن بیچ دیں ، من بیچ دیں

استادہ صلیبوں پر جسم بیچ دیں،جان بیچ دیں

کہ میرے وطن پرکڑا وقت آن پڑا ہے

آؤ کہ سب غرض کی آلائشوں کے انبار

کہیں دورجادفن کرآئیں

اپنی خلوتوں کی آسائشوں اور جسم کی آسانیوں کو

وطن کی خاک وخوں کرآئیں،وطن کے نام کرآئیں

آؤقربان ہوجائیں

کہ میرے وطن پرکڑا وقت آن پڑا ہے

طاہر محمود


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post