تاریخی
سینٹ مارگریٹ میری چرچ
کی عمارت مسجد فاروقّ اعظم میں تبدیل
کینیڈا
کے دارالحکومت اٹاوہ میں 120 برس پرانا چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔
مسلم کمیونٹی
نے سنی سائیڈ ایونیو اور بیئرن اسٹریٹ کے سنگم پر واقع اس تاریخی سینٹ مارگریٹ میری
چرچ کی عمارت کو مسجد میں بدل دیا ہے ۔ مسجد کا نام فاروق اعظم
رکھا گیا ہےاور اس مسجد میں باقاعدہ پہلی اذان دے کر باجماعت نماز بھی ادا کی جاچکی
ہے۔
اس نئی
مسجد کے افتتاح کے موقع پراس کے بانی اور اسلامک
سپریم کونسل آف کینیڈا کے چیئرمین بدیع الدین سُہروردی نے امامت کروائی۔
اور
مسجد کی انتظامیہ نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت چرچ کے مذہبی نشانات، فرنیچر اور مجسمے
دوسرے چرچ کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسجد کی
انتظامیہ کمیٹی کے صدر افتخار مرزا نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مسجد کے گردو نواح بسنے والی عیسائی برادری نے ہمیں خوش
آمدید کہا ہے۔
اس
موقع پر اٹاوہ کے پولیس چیف ایرک سٹبز خصوصی طور پر مسجد میں آئے اور مسلم کمیونٹی
کو مبارک باد پیش کی۔
اس کار خیر پر تمام دنیا کے مسلم مسجدانتظامیہ اس کے بانی اوردیگر عہدیداران و معاونین کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔
کیونکہ مساجد اللہ تعالیٰ کا محبو ب مقام ہیں تو ان کی تعمیر کرنے والے بھی اللہ
رب العزت کے محبوب ہوں گے۔اسی لئے تاریخ وسیرکی کتب تعمیر مساجد کے سلسلے میں بھری
ہوئی ملتی ہیں۔ جس کا آغاز حضور اکرم ﷺ کی مدینہ
آمد کےفوراً بعد شروع ہوا۔جہاں آپ ﷺ نے سب
سے پہلا کام مسجد قباء کی تعمیرکا کیاتھا۔جو 8 تا 11 ربیع الاول 1ہجری کو تعمیرکی گئی۔
مساجد تعمیرکرنے کی سنت متواترہ مسلمانوں میں اسی وقت سے رائج ہے۔ خلافت راشدہ سے لے
کر تاحال مسلمان جب بھی کسی نئے خطے میں پہنچتے ہیں ان کا پہلا اوربنیادی کام وہاں
مسجد کی تعمیرہی ہوتاہے۔ ایسا کیوں نہ ہومسجد کی تعمیر کرنے اوراس کی تعمیر میں تعاون
کرنے والے کے لئے اللہ رب العزت نے جنت کا وعدہ کیا ہے۔ حدیث مبارکہ ہے:
وقال النبي ﷺ : مَنْ بَنَى مَسْجِدًا بَنَى اللّٰهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ (رواه البخاري (450) ومسلم (533(
حضور پرنور ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے مسجد تعمیر کی اللہ تعالیٰ اس کی مثل اس کے لئے جنت میں گھر تعمیر کرے گا۔
https://yahyaaleemi.blogspot.com/2020/05/azan-ka-aalmi-paigham.html
Post a Comment