بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا جبکہ چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ 

چندریان تھری مشن 14 جولائی  2023کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا، یہ 40 دن کے طویل سفر کے

بعد چاند پر اترا ہے۔بعد چاند پر اترا ہے۔

چاند کا سفر

از: سید خادم رسول عینی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ہے فخر اپنے واسطے یہ چاند کا سفر

بھارت ہمارا دہر میں ہے کتنا پر اثر

 

ہم نے جنوبی قطب پہ بھی رکھ دیے قدم

جو دوسروں کے واسطے تھا باعث خطر

 

چمکےگا اس سے دیکھنا اسرار کا فلک

لائےگا چندریان سوم منفرد گہر

 

اول جو چندریان تھا اس نے دلیل دی

ہم نے کہا تھا پانی ہے موجود در قمر

 

اس واسطے کہا ہے سلامت رہے وطن

لائےگا دہر کے لیے لیے تحریک معتبر

 

کہتا ہے اپنا حوصلہ مریخ پہنچینگے

پہنچے ہیں اپنے دم سے ترے پاس گر قمر

 

بھارت  کے عینی ہیں یہ خلاباز منفرد

ناسا بھی رشک کرتا ہے اسرو کو دیکھ کر

۔۔۔۔۔


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post