یادداشت
کی کمی کا مسئلہ اور اس کا حل
Improved
memory and focus.
MaheenFaisalSiddiqui
pharmDstudent
اسکے لیے آج کل کے لائف اسٹائل کے حساب سے عمومی
تجاویز دی جا رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ پر عمل کرلیا جائے تو بھی انشا اللہ افاقہ ہوگا۔
آج کل کے
زمانے میں یادداشت اور توجہ و ارتکاز کو بہتر بنانے کے لیے اسکرین ٹائم کم کرنا سب
سے اچھی تجویز ہے۔
مگر اس
تجویز پر عمل نا ممکن ہوتا جارہا ہے۔۔ بلخصوص
آئی ٹی/ وہ لوگ کیا کریں جن کا سارا کام ہی اسکرین پر ہے۔
اسکے لیے
ورکنگ آورز میں ہر دو تین گھنٹے بعد تھوڑی دیر کا اسکرین بریک لیں۔ نماز بریک بھی کافی
ہے اسکے لیے۔
آئی ٹی والے بلخصوص
اسکرین کے استعمال کے گھنٹے سیٹ کرلیں۔ اپنے کام پہلے سے مکمل کرلیں اور اس بارے میں
اپنے آفس کو بھی انفارم کردیں کہ گھر میں بھی اتنے بجے کے بعد آپ اسکرین استعمال نہیں
کرسکتے۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ کچھ اسکرین فری گھنٹے موجود ہوں جس میں دماغ کو اسکرین
سے نکلنے والی ریڈیئیشن سے آرام ملے۔
ہفتے میں دو تین دن
سبزے میں کم از کم 15 منٹ یا زیادہ واک کریں اور لمبے سانس لیں۔ ایکسرسائز اور تازہ
آکسیجن دوران خون اچھا کرتی ہے اور دماغی صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے۔
اہل و عیال دوست وغیرہ
کے ساتھ مناسب وقت گزاریں۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ کچھ وقت کے لیے دماغ کو کام کی ٹینشن
سے بریک ملے۔ اچھے ارتکاز اور یادداشت کے لیے ضروری ہے کہ دماغ میں لمبے وقت ایک ہی
سوچ کو نہ رکھا جائے، بلکہ کچھ دوسری صحت مند ایکٹیویٹیز بھی تھوڑی دیر کرلی جائیں۔
اچھی صحت مند غذا لیں
! بلخصوص ایک مٹھی ڈرائی فروٹ کا روزانہ استعمال
ذہنی صحت اور یادداشت کے لیے بہت اچھا ہے۔ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار اچھی رکھیں۔
روزانہ ایک انڈہ بغیر نمک ضرور کھائیں۔ اسی طرح میدے سے بنی اشیا بھی کم سے کم لیں۔
ناشتہ ضرور کریں۔ اگر
نہیں کرتے تو پھل یا کوئی اور ہلکی پھلکی پسند کی چیز لے لیں۔ باقی کھانے بھی ضرور کھائیں بے شک کچھ ہلکا ہی صحیح۔
Don’t
skip meals due to work load !
سگریٹ، کیفین اور انرجی ڈرنک کا استعمال بالکل
نہ کریں/ کم سے کم کردیں۔
اپنے وٹامن اور آئرن
لیول لیول اچھے رکھیں، کیونکہ انکا یاداشت میں خاصا اہم کردار ہے۔ اسکے لیے ملٹی وٹامن
بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
کچھ لوگ آج کل چلنے
والے مختلف برانڈ کے یاداشت اچھی کرنے والے نیوٹریشنل/ ہربل سپلیمنٹ کی افادیت کا پوچھتے
ہیں۔ سپلیمنٹ کے حوالے سے عمومی رائے یہ ہے کہ سپلیمنٹ پر تحقیق اتنی مضبوط نہیں ہوئی
ہوتیں۔
Large
clinical trials not done.
مگر چھوٹ
پیمانے پر کی گئی تحقیقات سے کچھ کی افادیت ثابت شدہ ہے، اور کلینک میں مریضوں کو ان
کے استعمال سے یاداشت میں بہتری بھی محسوس ہوتی ہے۔
خیال رہے
کہ اکثر سپلیمنٹ کے کام کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ دوسری دواوں کے
اثر کو کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔
Multiple
mechanism of actions at different sites increases risk of Drug Interactions.
لہذا ڈاکٹر
کو کسی بھی مسئلے کے لیے مشورہ کرتے وقت سپلیمنٹ کے استعمال کے بارے میں ضرور آگاہ
کریں۔ سپلیمنٹ اور دوسری دوا میں کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔
اچھی بھرپور نیند
۔۔۔! نیند کم از کم 6 سے 8 گھنٹے ضرور لیں۔
یہ کرنا ممکن نہیں تو بھی روز کے فکس گھنٹے سوئیں۔ مقررہ وقت پر جلدی سوئیں اور جلدی
اٹھیں۔
اپنی ذہنی/ نفسیاتی
صحت سے متعلق عوامل پر توجہ دیں، کیونکہ کام کا لوڈ اور ذہنی دباو بھی یاداشت وقتی طور پر متاثر کرتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اسٹریس صحیح مینیج نہیں کر پاتے تو اسکے لیے ماہر نفسیات سے
مشورہ لیں۔
""کچھ"" لوگوں
میں گانا/ میوزک سننا ترک کرنا بلخصوص یاداشت اور توجہ کے ارتکاز میں اچھا بدلاو لاتا
ہے۔
Improved
memory and focus.
نوٹ
نیورو سائنس کا کہنا ہے کہ 4 عادات آپ کی یادداشت اور دماغی افعال میں زبردست بہتری لا سکتی ہیں اور اگر آپ یہ عادات باقاعدگی سے اپنا لیں تو یادداشت کم ہونے کے بجائے بڑھ سکتی ہے۔
باقاعدگی
سے ورزش کرنا: جسمانی سرگرمی آپ کے دماغ اور
دماغی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔
صحت مند
غذا کا استعمال: آپ کے دماغ کے تیز، چاق و چوبند رہنے اور بہترین کارکردگی کے لیے اس
کا براہِ راست غذا سے تعلق ہے۔
اپنے دماغ
کو متحرک کریں: دماغی مشقوں کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کو چیلنج کرنا یادداشت اور علمی
صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اپنے ذہنی
تناؤ کو قابو کرنا سیکھیں:دائمی ذہنی تناؤ اور اضطراب، یادداشت اور عملی کام کو کمزور
کر سکتا ہے، تناؤ کے انتظام کی تکنیکوں کو استعمال کرنا جیسے کہ مراقبہ، گہری سانس
لینے کی مشقیں، ذہن سازی، اور آرام دہ سرگرمیوں میں مشغول ہونا یادداشت کو بہتر بنانے
میں مدد کر سکتا ہے۔
,
Post a Comment