پرانے دور
کے استاد
کبھی کہتے
تھے الّو تو کبھی مرغا بناتے تھے
گدھوں کو
بھی بڑی محنت سے وہ انساں بناتے تھے
پڑھانے
کی لگن تھی اس قدر ان میں بھری پہلے
کہ گھر سے ٹانگ کر بچوں کو وہ اسکول
لاتے تھے
بڑی سی
اک چھڑی لے کر نکلتے جب بھی منشی جی
شرارت کرنے
والے سارے بچے کانپ جاتے تھے
گھڑی جب
امتحاں کی ان دنوں نزدیک آتی تھی
تو ہر بچے
کو وہ دن رات تیاری کراتے تھے
نہ ووٹر
لسٹ کا جھنجھٹ نہ جن گڑنا کی ذلت تھی
نہ مڈ ڈے
میل کے چولہے میں تن من کو جلاتے تھے
پڑھانے
کے علاوہ کام کوئی دوسرا نہ تھا
پرانے دور
کے استاد پڑھتے تھے پڑھاتے تھے
Post a Comment