آخری عشرہ کے حوالے
سے چند زریں مشورے
1:
ہر
رات میں ایسی دو رکعتیں پڑھنے کا اہتمام کیجیئے جس میں آپ 100 آیات پڑھیں۔
(اگر آپ
کی نماز لیلۃ القدر میں پڑھی گئی ہے تو اپ اللہ کے نزدیک 84 سال کیلیئے "قانتین"
میں لکھ دیئے جائیں گے۔
دلیل: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا : جس شخص نے دس آیات (کی تلاوت) کے ساتھ قیام کیا وہ غافل بندوں میں
نہیں لکھا جائے گا. اور جس شخص نے سو آیات (کی تلاوت) کے ساتھ قیام کیا وہ اطاعت گزار
بندوں میں لکھا جائے گا، اور جس شخص نے ہزار آیات (کی تلاوت) کے ساتھ قیام کیا وہ
(بے حد و حساب) ثواب پانے والوں میں لکھا جائے گا۔‘‘ اِس حدیث کو امام ابو داود اور
ابن حبان نے روایت کیا ہے
2:
ہر
رات میں 3 بار سورۃ الإخلاص کی تلاوت کیجیئے۔
(اگر اپ
کی یہ تلاوت لیلۃ القدر میں ہوئی تو 84 سال کیلیئے ہر رات کو قران پاک مکمل پڑھنے کا
اجر دیا جائیگا۔
دلیل: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
: کیا تم میں سے کوئی شخص ہر رات تہائی قرآن مجید نہیں پڑھ سکتا؟ صحابہ کرام نے عرض
کیا : (یا رسول اﷲ!) تہائی قرآن مجید کیسے پڑھے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا : سورہ قُل هُوَ اﷲ اَحَد تہائی قرآن مجید کے برابر ہے۔‘‘ اِس حدیث کو امام
مسلم، نسائی، دارمی، احمد اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے۔
3: ہر رات سورۃ البقرۃ کی آخری 3 آیات کی
تلاوت کیجیئے۔
اگر آپ
کی یہ تلاوت لیلۃ القدر میں ہوئی تو آپ کے حساب میں 30 ہزار راتوں کے قیام کا اجر لکھا
جائیگا۔
دلیل: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا : سورہِ البقرہ کی آخری دو آیتیں جو بھی رات کو پڑھ لے تو وہ اُسے کفایت
کریں گی.‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
4: ہر رات کچھ پیسے صدقہ کیجیئے
اور اگر
یہ والا آپ کا عمل لیلۃ القدر میں ہو گیا تو یہ ایسا ہوگا جیسے آپ نے 84 سال ہر رات
میں صدقہ کیا۔
5: ہر رات 100 مرتبہ (لا إله إلا الله وحده
لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير) پڑھیئے۔
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو یہ ایسے ہوگا جیسے آپ نے 3 لاکھ انسانوں کی
گردنوں کو دوزخ کی آگ سے آزاد کر دیا ہو، یاد رہے کہ ایک گردن کو آزاد کرنے کا مطلب
دوزخ سے آزادی کا پروانہ ہوتا ہے۔
دلیل: جو مرد کسی دو مسلمان عورت کو
آزاد کرے تو وہ دونوں اسے جہنم سے چھڑا دیں گی، ان دونوں کی دو ہڈیاں اس کی ایک ایک
ہڈی کے قائم مقام ہوں گی“۔ ابوداؤد
6: ہر رات میں کہیئے: (لا إله إلا الله وحده لا شريك له، الله
أكبر كبيرا، والحمد لله كثيرا، سبحان الله رب العالمين، لا حول ولا قوة إلا بالله العزيز
الحكيم) اور پھر اس کے بعد کہیئے (اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني)۔
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو یہ ایسے ہوگا جیسے آپ نے اپنے ہاتھوں کو 30
ہزار دنوں کے خیر سے بھر لیا ہو۔
دلیل: ایک بدو بارگاہ
رسالت میں حاضر ہوا اور آپ سے صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی مجھے کچھ سکھائیے جو میں
کہا کروں۔ آپ نے فرمایا کہہ: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، الله أكبر كبيرا، والحمد
لله كثيرا، سبحان الله رب العالمين۔ بدو کہنے لگا یا رسول اللہ یہ تو میرے رب کیلیئے
ہو گیا، میرے لیئے کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہہ: اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني۔
جیسے ہی بد یہ پوچھ کر چلا گیا تو آپ نے فرمایا: اس نے اپنے ہاتھوں کو خیر سے بھر لیا۔
حسّنه الألباني۔
7:
ہر
رات میں کہیئے : اللهم اغفر للمؤمنين والمؤمنات
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو اپ کے نامہ اعمال میں 60 ارب نیکیاں لکھ دی
جائیں گی۔
دلیل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: جس نے مومنین اور مومنات کیلیئے مغفرت کی دعا کی اللہ پاک اس کیلیئے ہر
مومن اور ہر مومنہ کے بدلے میں ایک نیکی لکھ دیتے ہیں۔ حسّنه الألباني
8: ہر رات میں 100 مرتبہ "سبحان الله"
کہیئے۔
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو آپ کے نامہ اعمال میں 3 کروڑ نیکیاں لکھ دی
جائیں گی یا 3 کروڑ خطائیں مٹا دی جائیں گی۔
دلیل: سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی عاجز ہے ہزار نیکیاں ہر روز کرنے سے۔“ ایک شخص نے آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھنے والوں میں سے پوچھا: کیونکر ہم سے کوئی ہزار نیکیاں کرے
گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سو بار «سبحان الله» کہے تو ہزار نیکیاں اس
کے لیے لکھی جائیں گی اور ہزار گناہ اس کے مٹائے جائیں گے۔“
9: ہر رات میں 100 مرتبہ کہیئے (سبحان الله
العظيم وبحمده)-
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو آپ کے اجر میں جنت میں 30 لاکھ کھجور کے درخت
لگانا لکھ دیا جائیگا۔
دلیل: جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے: «سبحان الله العظيم وبحمده» کہا،
اس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جائے گا“۔
10:
ہر
رات میں 100 مرتبہ کہیئے (اللهم صل على محمد وآل محمد)۔ اگرہمت ہے تو طویل درود پاک
بھی پڑھ سکتےہیں، درود ابراہیمی یا دیگر کوئی بھی درود پاک۔
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو آپ کیلیئے بادشاہوں کے بادشاہ اللہ تبارک و
تعالیٰ کی طرف سے 30 لاکھ رحمتیں لکھ دی جائیں گی۔
دلیل: رسول اللہ صلی اللہ وسلم
کا ارشاد ہے کہ ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ
درود بھیجے گا"۔ علامہ شوکانی کہتے ہیں یہاں پر درود سے مراد اللہ کی اپنے بندوں
کیلیئے رحمت ہے۔ گویا وہ ذات باری اپنے بندوں کو رحمت در رحمت رحم فرماتا جائیگا۔
11:
ہر
رات میں 100 بار لا حول ولا قوة إلا بالله کہیئے۔
اور اگر
آپ کا یہ عمل لیلۃ القدر میں ہوا ہے تو آپ کیلیئے جنت میں 30 لاکھ خزانے لکھ دیئے جائیں
گے۔
دلیل: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا
”میں تمہیں ایک ایسا کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ «لا حول ولا
قوة إلا بالله» ہے۔
Post a Comment