آنکھیں
آپ کی حقیقی عمر ظاہر کرتی ہیں
فبيها
افضل
ایک شاعر
کا کہنا ہے کہ آنکھیں روح کی کھڑکی ہوتی ہے ہیں ، لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ آنکھیں آپ
کی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ کہتی ہیں۔
آپ کی خشک آنکھیں
وجع المفاصل ، یعنی گٹھیا (RHEUMATOID ARTHRITIS) کی علامت
ہو سکتی ہیں۔ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح ، آنکھ کی پتلی (IRIS)، یعنی آنکھ کے رنگین حصے کے گرد سفید ، سرمئی
یا نیلے دائرے کا باعث بن سکتی ہے۔ آنکھ کی پتلی کے گرد سُرخی مائل کتھئی دائرہ خون
میں تانبے (WILSON'S DISEASE) کی ایک اہم علامت ہے۔ یہ ایک نایاب جینیاتی بیماری ہے، جس میں دماغ،
جگر اور جسم ۔ کے دوسرے اعضا میں تانبا جمع ہو جاتا ہے، جو انسانی جسم میں دیر اثر
زہر (SLOW POISONING) کا کام کرتا ہے۔
صرف یہی
نہیں، پردہ چشم (RETINA) یعنی آنکھ کے پچھلے حصے کی رگوں میں خرابی اعصابی نقصان کی ابتدائی علامت
ہوسکتی ہے، جس کی وجوہ میں ذیا بیطس ، ہائی بلڈ پریشر، اکلیلی شریان کی بیماری، یعنی
عارضہ رگِ دل حتی کہ سرطان، اس کے ساتھ ساتھ کالا موتیا (GLAUCOMA) اور عمر سے تعلق رکھنے
والی قرنیے کے سفیدے میں خرابی (MACULARDEGENERATION) شامل ہیں۔
بیماری
کی علامات کی جانچ اہم اور ضروری ہوتی ہے۔ اب یہی وجہ ہے کہ معالج آپ کی آنکھوں کے
سالانہ معائنے کے دوران آنکھوں کی گہرائی تک جھانکنے کے لیے انھیں پھیلا دیتے ہیں، تا کہ معائنہ آسانی سے ہو سکے۔
اسی طرح
معائنے کے دوران آنکھوں میں چند گھنٹوں کے دھندلے پن کی وجہ بھی ظاہر ہوسکتی ہے۔ ایک
نئی تحقیق کے مطابق پردہ چشم ، یعنی آنکھوں سے ہمارے جسم کی حقیقی حیاتیاتی عمر معلوم
کی جاسکتی ہے، یہ ایک آسان اور قابل عمل طریق کار ہے، جو ہماری تاریخ وار عمر کو آئینے
کی طرح ظاہر بھی کر سکتا ہے اور قدرے دشواری بھی پیش آسکتی ہے ، جو مزید تحقیق سے دور
بھی ہو سکتی ہے۔ مذکورہ تحقیق کے نگراں ڈاکٹر منگ گوانگ ( DR.MING GUANG) ، جو میلبورن یونی ورسٹی ، آسٹریلیا اور آنکھوں
کی تحقیقی مرکز کے وبائی امراض کے شعبے میں پروفیسر ہیں، ان کے مطابق آنکھیں پورے جسم کی نسیجی اور اعصابی
امراض کی جانچ کا ایک منفرد اور قابلِ رسائی ذریعہ ہیں ، جو اموات کے بڑھتے ہوئے خطرے
سے تعلق رکھتی ہیں اور اس خطرے کو کم کر سکتی ہیں ۔
اس تحقیق میں برطانیہ کے بایو بینک (BIO-BANK) نے بھی حصہ لیا اور تحقیق کاروں کی اعانت کی ۔ بینک نے تحقیق میں حصہ لینے والے رضا کاروں کے نمونوں میں سے ایک لاکھ میں ہزار سےزیادہ آنکھوں کے پردوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور حتمی نتیجے پر پہنچے ۔ اس تحقیق کا لب لباب یہ ہے کہ آنکھوں سے شناخت کی گئی ایک شخص کی پرانی حیاتیاتی عمر اور اُس کی اصل عمر کے درمیان کسی بھی وجہ سے ہر سال کے ہونے والے فرق نے خطرے میں ۲ فی صداضافہ کیا ہے۔
ہمدرد صحت دسمبر ۲۰۲۲ء
Post a Comment