شان الحق
حقی صاحب کی 24 بہترین پہیلیاں
جوابات آخر میں دیئے گئے ہیں
(1)
دن فرمائیں
آپ تو دن ہے، رات کہیں تو رات
یوں بھی
سچی یوں بھی سچی آپ کے منہ کی بات
(اتا پیا
: دنوں میں ہے)
(2)
سیکھنے
والا بولتا جائے سکھانے والا چپ
اس سے میرا
دھیان لڑا ہے، شور نہ کرنا چپ!
( اتا پتا
: پڑھے لکھوں کے کام کی چیز)
(3)
پہلے کیا
فرق تھا ہم میں کیا فصل
آپ کچھ
اور بن گئے دراصل
(اتا پتا
: حیوانات میں ہے)
(4)
رحمت تجھ
پر شوق کے پورے
وه چت لیٹے
اور تو گھور ے
( اتا پتا
: پڑھے لکھوں کے کام کی چیز)
(5)
وہ رکھوالی
کرنے والا
اس کی نار
کا میں رکھوالا
(ا تا پتا
: عام استعمال کی چیز)
(6)
پہلے تو
سر پر چڑھ آیا
لمبی سی
بارات لے آیا
اور پھر
یہ اندھیر مچایا
پہلی رات
کو منھ نہ دکھایا
( اتا پتا
: مظاہر فطرت میں ہے)
(7)
ایک ہی
روپ اور ایک ہی گات
جب دیکھو
تب دونوں ساتھ
تھیں تو
دونوں ایک سی تب
کبھی غور
کیا تو ایک تھی کھبّی
(اتا پتا
: عام استعمال کی چیز)
(8)
جس نے رکھ
دیا سر پر ہاتھ
چپکی چل
دی اس کے ساتھ
گھومے بن
کر پِیر کی چیلی
اور پھر
بھی کہلائے اکیلی
(اتا پتا
: عام استعمال کی چیز عموماً گھر کے باہر )
(9)
اک مینا
اور نو دس پیوٹ
مینا کی
بھی تہ میں تلچھٹ
کس کو کھلے
گا ان کا پینا
ان کو ہے
آخر کے دن جینا
( اتا پتا
: سجاوٹ کی چیز )
(10)
وہ تو پھر
پھیلے بہت گر کچھ توقف میں کروں
ہے روز
کی گھس گھس یہی اجل وہ اٹھے اف میں کروں
(اتا پتا
: عام استعمال کی چیز)
(11)
جھرےننھے
بھولے
سر ہی مونڈ
دے جولے
سرمنڈواتے
ہی اولے
( اتا پتا
: پھلوں میں ہے)
(12)
کھیر کھلائے
بڑی اور منجھلی
منھ موڑے
چھوٹی اورسنجھلی
(اتا پتا
: سب کے پاس )
(13)
دم میں
پورب دم میں پچھم
دم میں
اوپر دم میں نیچے
مجھ کو
اس کی یاد آئی ہے
جیسے کوئی
کلیجہ بھینچے
(اتا پتا
: تفریح کی چیز)
(14)
گھر گھر
گھوے اک مغلانی
سب کے کاج
بنائے
سوئی تو
آپ پر و نہیں سکتی
پر پھرتی
دکھلائے
( اتا پتا
: عام استعمال کی چیز )
(15)
بات ہے
سچی نہیں ٹھٹھول
پہلے ڈال
اورپیچھے کھول
(ا تا پتا
: عام استعمال کی چیز )
(16)
اک پُھر
سے اڑے اک بھق سے اُڑے
اک بو لے
اک منھ بند رکھے
اک نام
کے یہ ہوتے ہیں دو
کیا نام
ہے ان کا گیان کرو
(تا پتا
: پہلی میں نام موجود )
(17)
وہ میرا
پہنچا پکڑے
اب میں
کروں کیا پردہ پوشی
آدھی رات
کو چلتے چلتے
جوڑے ہاتھ
، کرے سرگوشی
(اتا پتا
: عام استعمال کی چیز )
(18)
کب رہتا
ہے کھال میں اپنی
وہ بانكا
البيلا
گیل میں
رکھے ڈھیر وں ساتھی
پکڑا جائے
اکیلا
( اتا پتا
: پھلوں میں ہے)
(19)
اک ڈالی
میں ایک ہی پھل
جو نا کڑوا
ناکھٹا
جو کھائے
سو کھیت رہے
ہو کیسا
ہی ہٹا کٹا
( اتا پتا
: عام استعمال کی چیز)
(20)
ایک ہتھیار
اور دوہتھیارے
یہ کہے
آرے وہ کہے جارے
(اتاپتا
کاریگروں کے کام کی چیز)
(21)
چپکے چپکے
سب کو گھورے
عیب گنا
دے سب کو پورے
جس تس سے
رور آنکھ لڑائے
شرم تو
اس کو آئی نہ آئے
(اتا پتا
: عام استعمال کی چیز)
(22)
کیوں کہوں
اس کو ادھورا میں
بول نہ
بولوں کڑوا میں
اور تو
کچھ نہیں کہتا میں
الٹا وہ
ہے سیدھا میں
(
اتا پتا : نباتات میں ہے)
(23)
جو کھائے
گا پچھتائے گا حکم تو ہے یہی آیا
جس نے نہیں
کھایا سچ مچ اس نے کچھ نہیں کھایا
(اتاپتا
: اعمال و افعال میں ہے)
(24)
جس ناری
کا ایک ہی کان
اس کو بھی
چومیں انسان
( اتنا
پتا : عام استعمال کی چیز)
پہیلیوں کی بوجھ
(1)
جمعرات کادن
(2) کتاب
(3) بندر (دوسرے مصرعے میں نام پوشیدہ ہے ۔
(4) کتاب
(5)قفل
کنجی
(6) چاند
(پہلی رات کو غائب )
(7) جوتی
کی جوڑی (ایک سیدھی ایک الٹی
(8) چھڑی ( ایک معنی اکیلی )
(9) گلدان
(10) دیا سلائی (اف بجھانے کے لئے کی جاتی ہے)
(11) کیسرو
جس پر بال ہوتے ہیں اور چھیلنے سے اولا سا نکل آتا ہے
(12) انگلیاں
(13) ہنڈولا ( جو اوپر سے نیچے چکر کاٹتا ہے
(14) سلائی کی مشین "گھر گھر" چلنے کی
آواز
(15) قفل کنجی
(16) کاگ
( کوا اور ڈاٹ جو منھ بند رکھتی ہے
(17) کلائی
کی گھڑی رات کے بارہ بجے دونوں سوئیاں مل جاتی ہیں
(18)کیلا،گیلا کے معنی کے ساتھ اور کیلوں کے خوشے کو بھی
گیل کہتے ہیں
(19) چاقو را در اس کا پھل
(20)آرا
اور آراکش رہتھیارے :قاتل
(21) آئینہ ( نام موجود)
(22) نیم "میں" کا الٹ نیم
(23) روزہ (جو روزہ نہیں کھاتا وہ کچھ نہیں کھاتا)
(24) پیالی۔
ماخذ: بشکریہ نیا دور ،اکتوبر ،مارچ 1983 شائع کردہ پاکستان کلچرل سوسائٹی(خاص نمبر)
Post a Comment