ہرن کی قربانی کرنا
مفتی
خرم غزالی
ہرن وحشی جانوروں میں سے ہے اور وحشی جانوروں کی قربانی
جائز نہیں۔ اگرچہ ہرن حلال ہے اور اس کا گوشت کھانا جائز ہے۔
علامہ نظام الدین فرماتے ہیں:
ولایجوز فی الاضاحی شیء من الوحش۔(الفتاویٰ العالمگیریہ،
کتاب الاضحیۃ، الباب الخامس فی محل اقامۃ الواجب،ج٥،ص٣٩٧، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)
''
کسی وحشی جانور کی قربانی جائز نہیں''
الحاصل یہ کہ ہرن اگرچہ حلال جانوروں میں سے ہے اور اس کا
گوشت کھانا جائز ہے لیکن اس کی قربانی اس لئے جائز نہیں ہے کہ یہ وحشی(جنگلی) جانوروں
میں سے ہے اور وحشی جانوروں کی قربانی جائز نہیں۔
Post a Comment