قبلہ رخ ذبح نہ کرنے والے جانور کی قربانی کا حکم

مفتی خرم غزالی

 

قبلہ رخ ذبح نہ کرنے والے جانور کی قربانی توہوجائے گی مگرقصداً ایسا کرنا مکروہ ہے کیونکہ افضل و اولیٰ یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رخ لٹاکر قربانی کی جائے۔

علامہ نظام الدین لکھتے ہیں:

واذا ذبحھا بغیر توجہ القبلۃ حلت ولکن یکرہ۔(الفتاویٰ العالمگیریہ، کتاب الاضحیۃ، الباب الاول ،،ج٥،ص٢٨٨، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)

اور اگر جانور کو قبلہ رخ لٹاکر ذبح نہ کیا گیا تو جانور حلال ہوگا(اور قربانی ہوجائے گی) مگر قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post