مفتی خرم غزالی
اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ قربانی کرنے والا شخص قصائی یاکسی
اور ذبح کرنے والے کے ساتھ اس طرح شریک ہوتا ہے کہ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ کے ساتھ ملا
کر ذبح کرتا ہے تو کیا دونوں کا بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا ضروری ہے یا ایک کا؟
قربانی کرنے والے کا ذبح کرنے والے کے ساتھ مل کر جانور
پر چھری پھیرنے کے ساتھ دونوں کا تسمیہ پڑھنا ضروری ہے ۔ ایک کے پڑھنے سے قربانی حلال
نہ ہوگی۔
جیسا کہ امام حصکفی الحنفی نے فرمایا:
اراد التضحیۃ فوضع یدہ مع یدالقصاب فی الذبح وأعانہ علی
الذبح مسمی کل وجوبا فلو ترکھا أحدھما أو ظن أن تسمیۃ أحدھما تکفی حرمت۔(رد المختار
علی الدر المختار، کتاب الاضحیۃ ،ج٩، ص٥٢۔٥١، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)
ایک شخص نے قربانی کرنے کا ارادہ کیا پس اس نے قصائی کے
ہاتھ کے ساتھ اپنا ہاتھ بطور معاونت ذبح کرنے کے لئے ملایا تو ہر ایک (دونوں) پر تسمیہ
(بسم اللہ) پڑھناواجب ہے۔ پس اگر دونوں میں سے ایک نے تسمیہ چھوڑدی یا یہ گمان کیا
کہ ایک کا تسمیہ پڑھنا کافی ہے تو جانور حرام ہوگا۔
جو شخص چھری چلانے والے کے ساتھ چھری چلانے میں شریک ہو
تودونوں کے لئے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا واجب ہے اگر ایک نے پڑھا اور دوسرے نے نہ
پڑھا تو جانور حرام ہوگا۔
Post a Comment