خطبہ
اَلْحمْدُ للهِ الواحدِ القَهَّارِ ،
العَزيزِ الغَفَّارِ، مُكَوِّرِ اللَّيْلِ على النَّهَارِ، تَذْكِرَةً لأُولي
القُلُوبِ والأَبصَارِ، وتَبْصرَةً لِذَوي الأَلبَابِ واَلاعتِبَارِ، الَّذي
أَيقَظَ مِنْ خَلْقهِ مَنِ اصطَفاهُ فَزَهَّدَهُمْ في هذهِ الدَّارِ ، وشَغَلهُمْ
بمُراقبَتِهِ وَإِدَامَةِ الأَفكارِ ، ومُلازَمَةِ الاتِّعَاظِ والادِّكَارِ،
ووَفَّقَهُمْ للدَّأْبِ في طاعَتِهِ، والتّأهُّبِ لِدَارِ القَرارِ ، والْحَذَرِ
مِمّا يُسْخِطُهُ ويُوجِبُ دَارَ البَوَارِ ، والمُحافَظَةِ على ذلِكَ مَعَ
تَغَايُرِ الأَحْوَالِ والأَطْوَارِ ، أَحْمَدُهُ أَبلَغَ حمْدٍ وأَزكَاهُ ،
وَأَشمَلَهُ وأَنْمَاهُ ، وأَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللهُ البَرُّ الكَرِيمُ
، الرؤُوفُ الرَّحيمُ ، وأشهَدُ أَنَّ سَيَّدَنا مُحمّداً عَبدُهُ ورَسُولُهُ ،
وحبِيبُهُ وخلِيلُهُ ، الهَادِي إلى صِرَاطٍ مُسْتَقيمٍ، والدَّاعِي إِلَى دِينٍ
قَويمٍ ، صَلَوَاتُ اللهِ وسَلامُهُ عَليهِ ، وَعَلَى سَائِرِ النَّبيِّينَ، وَآلِ
كُلٍّ ، وسَائِرِ الصَّالِحينَ .
(رياض
الصالحين، النووي)
ترجمہ:
تمام تعریفیں
اللہ واحد قہار کے لیے جو غالب ،بخشنے والا ہے۔ رات کو دن میں اوردن کورات میں
داخل کرنے والا ہے۔
یہ گردش لیل ونہار جس میں دل بینا اوربصیرت رکھنے والوں کے لیے یاددہانی
اوراہل فکرودانش کے لیےنصیحت وعبرت ہے۔ اس
نے مخلوق میں سے جسے اپنے دین کے لیے چن لیا، اسے بیداری عطاکی اوراس دنیا میں زہد
وتقویٰ سے سرفراز کردیا،وہ اللہ کی یاد اورہمیشہ اس کی سوچ بچار میں مصروف رہتے
ہیں۔ کائنات میں قدرت کی پھیلی ہوئی
نشانیوں سے نصیحت پکڑتے اوررب کو یاد کرتے ہیں۔ وہ اللہ کی توفیق سے اس کی فرمانبرداری
کرتے، آخرت کے دائمی گھر کے لیے تیاری کرتے اوررب کوناراض کردینے والی چیزوں سے
بچتے ہیں جو جہنم میں لے جاتی ہیں۔ ان پر کیسے بھی حالات آجائیں،زمانہ کتنی ہی
کروٹیں بدل لے ، وہ احوال واطوار کی تبدیلی کے باوجود اپنی اسی روش پرقائم رہتے
ہیں۔
میں اللہ کی
حمدکرتاہوں ، بلیغ ترین اورپاکیزہ ترین حمد، جو اس کی تمام اقسام کو شامل اورزیادہ
سے زیادہ نفع دینے والی ہے اورمیں گواہی دیتاہوں کہ اس کے سواکوئی معبود نہیں ،وہ
نیکوکار ،کریم اوررؤف رحیم ہے اورمیں گواہی دیتا ہوں کہ ہمارے آقا سردار حضرت محمد
ﷺ اس کے بندے اوررسول ہیں، اس کے حبیب اورخلیل ہیں، سیدھے راستے کی طرف رہنمائی
کرنے والے اورمضبوط دین کی طرف دعوت دینے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اوراس کا سلام ان پر ہو اورتمام
انبیاء کی آل پر اورتمام صالحین پر۔
Post a Comment