بااصول پرنسپل نے شاہی خاندان کے لڑکے کوقصوروار ٹھہرایا

ایٹن کالج انگلستان کا ایک قدیم اور ممتاز کالج ہے ۔یہ  کالج  1440 میں قائم کیا گیا تھا۔  کالج کا مقصد یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے عظیم خاندانوں سے مردوں کو تیار کرنا تھا۔ انگلستان کے بادشاہ ہنری ششم نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔

 


بادشاہ ہنری ششم نے اس کالج کے لیے کچھ روایات بھی قائم کردی تھیں۔ جن پر صدیوں تک عمل ہوتا رہا ۔ مثلا اس کالج میں لمبے بال اور داڑھی رکھنا بالکل منع تھا۔ کوئی استاد، طالب علم یا کالج  کے عملے کا کوئی رکن لمبے بال اور داڑھی نہیں رکھ سکتا تھا۔ اس طرح کالج کی عمارتوں اور کھیل کے میدان میں تلوار،خنجر و چاقو وغیرہ اٹھانے کی بھی ممانعت تھی۔ طلبہ اور عملے کے لیے پالتو جانور پالنا، شراب خانوں اور تھیٹروں میں جانا بھی منع تھا۔

 اس کالج کے پرنسپل بڑے با اصول اور اعلا پایہ شخص ہوتے تھے ۔ آج سے تقریبا چالیں پینتالیس برس پہلے کی بات ہے مسٹر مارسڈن کالج کے پرنسپل تھے۔ ایک شاہی خاندان کا لڑکا بھی اس کا لج میں زیر تعلیم تھا۔ اسے ایک بار شاہ
ی محل میں چائے کی دعوت پر بلایا گیا۔

واپسی میں لڑکا دیر سے پہنچا ۔ پرنسپل نے اسے قصور وار ٹھہرایا۔

لڑکے نے عذرپیش کیا کہ اس کی غلطی نہیں، کیوں کہ وہ بادشاہ کے ہاں چائے  سے دیر سے فارغ ہوا۔

مٹر مارسڈن نے اس سے کہا کہ تم جاکر تحریری ثبوت لے آؤ ورنہ تمھیں سنرا دی جائے گی۔

لڑکا شاہی محل گیا اور صورت حال بیان کی ۔ بادشاہ جارج  ششم نے اسے مندرجہ ذیل خط لکھ کر دیا:

مہربانی کر کے اسے معاف کردیجئے۔ یہ ہمارے ہاں چائے پر مدعو تھا اور میری غلطی کی وجہ سے وہ وقت پر نہ پہنچ سکا"۔

لڑکا جب یہ خط لے کر پہنچا تو پرنسپل نے پڑھ کر کہا:دیکھو پھرکبھی لیٹ نہ ہونا ، پھر اس نے خط پھاڑ کر پھینک دیا (بشکریہ :ہمدردنونہال، جنوری ۱۹۷۸)


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post