اللہ اللہ۔اولیاء اللہ کی تلاش۔!!#اشرفی_خیال

محمد وجیہ نصرت اشرفی


وہ بھی کیا دور ہوا کرتے تھے۔ ,  جب حق کا غلبہ ہوتا تھا یا باطل کا ۔۔۔ تو ایسے دور میں اولیاء اللہ بھی منظرِ عام پر با آسانی  مل جایا کرتے، اور عوام میں بھی ان کی تعلیمات کی جھلک مل جایا کرتی۔۔

لیکن افسوس کہ اس منافقت کہ دور میں اولیاء آسانی سے نہی ملتے کیونکہ مناقفت کا غلبہ ایسا ہے اور ہماری گناہگار انکھیں انھیں ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔۔۔

 جب میں کسی مشکل میں ہوتا ہوں ، کہ جب تنہائ کی اور  کسی اللہ والے کی شفقت کی بے انتہاء طلب محسوس ہونے لگتی تو مجھے میرے استاد محترم کا اک جملہ بہت یاد آتا ہے۔۔۔ آپ فرماتے ہیں کہ مناقفت کے دور میں اللہ والے کیمو فلاج  (underground) ہوجاتے ہیں۔ آسانی سے سب کے سامنے نہی آئیں گے اور نہ ہی سب کو ملیں گے۔۔۔ بیٹا ۔۔!! اس کے لیے طلب اور چاہت کا سچا اور پکا ہونا ضروری ہے۔ یہ ہمارے آس پاس ہی ہوتے ہیں لیکن ہم پہچاننے سے  اور جاننے سے  قاصر ہوتے ہیں جبکہ یہ ہر کسی کو مونیٹر کر رہے ہوتے ہیں۔۔ سچے طلب والے کی مدد بھی فرماتے ہیں۔۔

 مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بصیرتِ خاص سب کو دی گئی ہے لیکن ہماری منافقت اور ہمارے گناہوں نے اسے غیر فعال کردیا ہے۔۔

#اشرفی_خیال


 

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post