اصحابِ کَہف کے قصّے سے ملنے والے اَسباق

 

🏵️" اِس سے یہ سبق ملتا ھے کہ ایک سچے مومن کو کسی حال میں حق سے مُنہ موڑنے اور باطل کے آگے سر جُھکانے کے لیے تیار نہ ہونا چاہیے ۔

🏵️اِس سے یہ سبق ملتا ھے کہ مومن کا اعتماد اسبابِ دنیا پر نہیں بلکہ اللہ پر ہونا چاہیے اور حق پرستی کے لیے بظاہر ماحول میں کسی سازگاری کے آثار نظر نہ آتے ہوں تب بھی اللہ کے بھروسے پر راہِ حق میں قدم اُٹھا دینا چاہیے ۔

🏵️اِس سے یہ سبق ملتا ھے کہ جس " عادتِ جاریہ " کو لوگ " قانونِ فطرت " سمجھتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اس قانون کے خلاف دنیا میں کچھ نہیں ہو سکتا ، اللہ تعالیٰ درحقیقت اُس کا پابند نہیں ھے ۔ وہ جب اور جہاں چاہے اس عادت کو بدل کر جو غیر معمولی کام بھی کرنا چاہے کر سکتا ھے ۔ اُس کے لیے یہ کوئی بڑا کام نہیں ھے کہ کسی کو دو سو برس تک سُلا کر اِس طرح اُٹھا بٹھائے جیسے وہ چند گھنٹے


Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post