کمال
کے اشعار اور ان کا ترجمہ
❤️ ﻭَﺇﻥْ ﺿَﺎﻗَﺖْ ﺑِﻚَ ﺍﻷﺣْﻮَﺍﻝُ ﻳَﻮْﻣﺎً
فبِالأﺳْﺤَﺎﺭِ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 جب بھی
کسی دن تم پر سخت حالات آ جائیں تو رات کے آخری پہر میں محمد علیہ الصلوۃ و السلام پر درود بھیجنے کا
اہتمام کرو۔
❤️ ﻭ ﻻ ﺗَﺘْﺮُﻙْ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠﻪِ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﻓَﻤَﺎ ﺃﺣْﻠَﻰ ﺍﻟﺼَّﻼﺓُ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 دیکھو
! اپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا
اس قدر مٹھاس بھری عبادت ہے کہ کوئی بھی دن نبی کریم ﷺ پر درود پڑھے بغیر نہ جانے دیں۔
❤️ ﺷِﻔَﺎﺀٌ ﻟِﻠﻘُﻠُﻮﺏِ ﻟَﻬَﺎ ﺿِﻴَﺎﺀٌ
ﻭَﻧُﻮﺭٌ ﻣُﺴْﺘَﻤَﺪٌ ﻣِﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 آپ صلی
اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے نور ، روشنی
اور دِلوں کو شفا حاصل ہوتی ہے ۔
❤️ ﺑِﻬَﺎ ﻳُﺴْﺮٌ ﻭﺗَﻔْﺮِﻳﺞٌ ﻟِﻜَﺮْﺏٍ
ﻟِﻤَﻦْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺼَّﻼﺓَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 جو شخص
بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتا
ہے تو اس کی برکت سے تکلیفیں اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور آسانیاں مسیر آئیں
گی ان شاء اللہ ۔
❤️ ﻭَﺃﻓْﻀَﻠُﻬَﺎ ﺇﺫﺍ ﻣَﺎ ﻛُﻨْﺖَ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﺑِﺮَﻭْﺿَﺘِﻪِ
تُصلى ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 پھر اس
درود کی فضیلت اور قدر و منزلت کے کیا ہی کہنے جب تم ان کے روضہ مبارکہ پر حاضر ہو
کر انہیں درود و سلام پیش کروگے۔
❤️ ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ
ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 تم جس
قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو ضرورپڑھو کہ وہاں نبی کریم ﷺ خود اسے سماعت
فرماتے ہیں۔
❤️ ﻓَﻴَﺎ ﺳَﻌْﺪ ﺍﻟﺬﻱ ﻗَﺪْ ﺟَﺎﺀَ ﻳَﻮْﻣﺎً
ﻭَﻗَﺪْ ﺃﻫْﺪَﻯ ﺍﻟﺴَّﻼﻡَ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 کیا ہی
خوش بخت انسان ہے وہ جس نے پہلے ان کی طرف
درود کا ھدیہ بھیجا ہو اور پھر ایک دن خود بھی ان کی خدمت میں پہنچ گیا ہو۔
❤️ ﺗَﻘِﻲٌ ﺑَﻞْ ﺳَﻌِﻴﺪٌ ﻣُﺴْﺘَﺠَﺎﺏٌ
ﻭَﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟﺤَﺸْﺮِ ﺷَﺎﻓِﻌُﻪُ ﻣُﺤَﻤَّﺪ
🌷 ایسا
آدمی متقی ہے ، بلکہ بڑا خوش بخت اور قبولیت یافتہ ہے کہ قیامت کے دن محمد ﷺ جس کے شفیع ہوں
گے۔
🌷 صلَّى
اللہ تعالیٰ عليه وآله و صحبہ و بارک وَسَلَّمَ 🌷
Post a Comment