شعور کی پست ترین سطح : (کثیر تعداد(
ہاں ہم
نے ایسا کیا ہے __
"فلاں مخالف" نے بھی تو کیا تھا__
ہم نے کرلیا
تو کونسی قیامت آگئی !!!
___
شعور کی قابلِ قبول سطح : (نسبتا
کم لوگ(
ہم نے جوکیا
وہ یقیناً غلط ہے _
اس کی مذمت
جائز ہے __
لیکن
"فلاں مخالف" نے بھی تو کیا تھا_
آپ نے تب تو مذمت نہیں کی __ کیوں ؟
___
شعور کی قدرے بلند سطح : (بہت کم
لوگ(
ہمیں ایسا
نہیں کرناچاہئیے تھا_
خواہ
"فلاں مخالف" نے ایسا کیا ہو __
کیونکہ
ہم ان سے بہتر ہیں اور ہمیں ہر معاملےمیں ان سے بہتر نظر آنا چاہئیے۔
!!!
___
شعور کی بلند ترین سطح :
)بہت ہی
کم لوگ _آٹے میں نمک کے برابر(
ہم ذاتی،
گروہی یا کسی شخصیت کی بنیاد پر کھڑے نہیں ہوئے __
بلکہ اصولوں
کی بنیاد پر کھڑے ہیں __
ہماری ذات
، گروہ اور لیڈر آنی جانی چیزیں ہیں
_
لیکن ہمارے
اصول آفاقی ہیں _ باقی رہنے والے _
ہم نے بہرصورت
اپنے اصول فالو کرنے ہیں __
چاہے ساری
دنیا ان کے بر خلاف چلے _
اپنا جائزہ
لیں _ آپ کہاں کھڑے ہیں _اصلاح کی گنجائش ہے تو آج سے آغاز کردیں _اپنے سٹینڈرڈز پر
کمپرومائز نہ کریں __ آپ اور آپ کا امیج بہت قیمتی ہے _اپ کے محبوب اور مخالف دونوں
نے ماضی کا حصہ بن جانا ہے لیکن آپ کا امیج باقی رہے گا __
اور اس
سے بڑھ کر آپ کا نامہ اعمال بھی _!!!
اپنے دل،
دماغ ، زبان اور فیس بک کو کسی کی دوستی یا دشمنی میں آلودہ نہ کریں
__
کھل کر
اپنی رائے کا اظہار کیجئے _
"شور" سے نہیں
"دلیل" سے _
!!!
عقل و شعور
و فہم کے در کھول _ ورنہ چپ
تازہ سخن
سے کانوں میں رس گھول ورنہ چپ
تاکہ کہے
پہ بعد میں __ شرمندگی نہ ہو
کچھ بولنے
سے پہلے اسے تول ورنہ چپ
باتوں کے
زخم دینے سے بہتر ہے یونس
تو گفتگو
سے لعل و گہر رول ورنہ چپ
Post a Comment