کون
لوگ بہتر ہیں؟
*مَنْ هُمْ خَيْرُ النَاسِ*
کون لوگ بہتر ہیں
*قال رَسُولُ اللّٰهِﷺ :*
رَسُولُ
اللّٰهِﷺ نے فرمایا:
*خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ
القُرْآنَ وعَلَّمَه*
تم
میں بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسکو سکھایا
صحيح البخاري 5027
*خِيَارُكُمْ أُحَاسِنُكُمْ
أَخْلَاقًا*
تم
میں افضل وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں
صحيح البخاري6035
*خَيْرُكُمْ أَحْسَنُكُمْ
قَضَاءً*
تم
میں بہتر وہ ہے جو ادائیگی میں اچھا ہے
أي عند رد القرض . یعنی قرض لوٹانے میں
صحيح البخاري رقم 2305
*خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَىٰ خَيْرُه ويُؤمٓنُ شَرُّه*
تم
میں بہتر وہ ہےجس سے اس کی بھلائی کی امید رکھی جاتی ہو اور اس سے برائی کا اندیشہ
نہ ہو
صحيح الترمذي / 2263
*خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ ِلأَهْلِهٖ*
تم
میں اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہو
صحيح ابن حبان / 4177
*خَيْرُكُمْ مَنْ أَطْعَمَ الطَعَامَ و رَدَّ السَلَامَ*
تم
میں بہتر وہ ہے جو کھانا کھلائے اور جو سلام کا جواب دے
صحيح الجامع / 3318
*خِيَارُكُمْ أَلْيَنُكُمْ
مَنَاكِبَ فِي الصَلَاةِ*
تم
میں بہتر وہ ہے جو دوران نماز کندھے نرم رکھے۔
الترغيب والترهيب 234/1
*أي: يَفْسَحُ لِمَنْ يَدْخُلُ
الصَفَّ فِي الصَلَاةِ۔یعنی:*
کشادگی
کرے نماز میں صف میں شامل ہونے والے کے لیے ۔
*خَيْرُ الناسِ مَنْ طَالَ عُمْرُه وحَسُنَ عَمَلُه*
لوگوں
میں بہتر وہ ہے جسکی عمر لمبی تھی اور اس کا عمل اچھا تھا۔
صحيح الجامع 3297
*خَيْرُ النَاسِ أَنْفَعُهُمْ لِلنَاسِ*
بہترین
لوگ وہ ہیں جو لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچائیں
صحيح الجامع 3289
Post a Comment