لفظ کا قتل
حسن اکبر کمال
پرندوں، تتلیوں
اور جگنوؤں کا تذکرہ
اپنی نظموں اور
غزلوں میں سجانے کی روش
ایسی چلی،
ہر عمر کے
ہر مکتب افکار کے
شاعر
بہت سے ایسے شاعر
تتلیوں کی صرف تصویروں
سے ہیں جو آشنا
اور جگنوؤں کو
خواب میں دیکھا ہے
یا پھر نام سُن
رکھا ہے بس ۔
وہ اپنی نظموں اور غزلوں کو لگے قبریں بنانے
خوش نوا چڑیوں، سنہری
تتلیوں اور جگنوؤں کی ۔
Post a Comment