ڈاکٹر فیصل احمد سرفراز

محفل میلا پاک میں  پڑھنے کے لیے نہایت مستند مجموعہ بنام "ذکر حبیب ﷺ" مبلغ اسلام حضرت شاہ عبدالعلیم صدیقی ؒ کے قلم سے لکھی گئی ہے اور ورلڈ فیڈریشن آف اسلامک مشنزنے اس کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شاہ عبدالعلیم صدیقی ؒ کی اس موضوع کے انتخاب کی وجہ یہہے کہ حبیب خدا کا ذکر اور عمل رضائے الہی کا موجب ہے لیکن اس ذکر خیر کے لیے ہر جاہ مستند و معتمد صحیح العقیدہ علماء خطباء کا میسرآنا خاصہ دشوار  ہے ۔ لہذا کتاب کے ذریعے عوام الناس کی رہنمائی ذکر رسول ﷺ کے سلسلے میں ازحد ضروری ہے۔ مگر اس ضمن میں جو کتب اولا مہیا کی گئی ہیں ان میں اکثر رطب ویابس کا مجموعہ ، ضعیف روایات جیسی جابجاموضوعات تو کہیں منصب الوہیت و نبوت میں وحدت تو کہیں نہ ادب کی رعایت نہ الفاظ میں توازن۔

عوام کے لیے ایسی کتابوں سے دورہنا واجب ، اور اصلاح کے لیے کسی مستند کتاب کا ہونا ضروری ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ شاہ عبدالعلیم صدیقی ؒ نے اس کتاب کی ترتیب کا ارادہ فرمایاتھا۔

راقم الحروف نے بڑے ہی احسن انداز سے کتاب میں سیرت کے ایسے عنوانات کو اشعار کے ربط کے ساتھ بیان کیا ہے کہ عوام کے قلوب و اذہان کو جھنجوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ اشعار و احادیث اور قرآن کی آیتوں کے امتزاج سے پڑھنے اور سننے والوں کے لیے آپ نے اصلاح کا ایسا انتظام فرمایا ہے جو تاقیامت آنے والے مسلمانوں کے لیے قلبی سرور کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔اس کتاب میں شاہ عبدالعلیم صدیقی ؒ نے دیگر کتابوں کی طرف فقط واقعات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ احادیث، قرآنی آیات کی روشنی میں باطنی امراض کے علاج کے لیے بھی بھرپور رہنمائی فراہم کی ہے۔ اس کتاب میں ۱۴۴ صفحات شامل کیے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post