The Principle of Islam

Dr Faisal Ahmed Sarfraz

شاہ عبدالعلیم صدیقی کے قلم سے لکھی گئی “The Principle of Islam” ورلڈ فیڈریشن آف اسلامک مشنز نے شائع کی ہے۔ بحیثیت منفرد یہ کتاب اسلام کے بنیاد اصل اور سفات فراع کا درجہ رکھتی ہے۔

راقم الحروف لکھتے ہیں کہ  جب انسان اس دنیا کے متوازن اور زبردست نظام کو دیکھتا اور اس پر غور و فکر کے گھوڑے دوڑاتا ہے تو وہ لامحالہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ضرور اس دنیا کو چلانے والی ایک ذات ہے جو سب سے الگ و جدا خصوصیات کی مالک اور اس دنیا کی خالق ہے۔ دوسرا اس کا اپنا وجود جو کائنات کی اٹل حقیقت ہے۔ آپ سورج کے عمل و ردعمل کو ناپ سکتے ہیں لیکن آپ انسان کے عمل و رد عمل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اللہ نے اسے شعور اور عقل کی دولت بخشی ہے اور اس وجہ سے وہ ہر شے کی توجیہ و سبب معلوم کرنا چاہتا ہے۔ اور اپنی توجہات کی گتھی سلجھانے کے لیے اللہ نے اس کے روشنی کا انتظام بھی کررکھاہے۔ تاکہ وہ اپنی عقل و شعور کو اسی طرح استعمال کرے جیسے اسے استعمال کاحکم دیا گیاہے۔ اس روشنی کو وحی کہاجاتاہے جو رب تعالیٰ اپنے مخصوص بندوں یعنی پیغمبروں کے ذریعے اپنے بندوں کی رہنمائی کے لیے بھیجتاہے۔ جب اللہ کے اس پیغام کو کتاب کی شکل میں
ڈھال دیاجاناہے تو یہ "آسمانی کتابوں" کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ جیسا کہ قرآن میں ہے۔

(۲۰:۳۰)

تاریخ کے پنے ہمیں اللہ کے پچھلے انبیاء کے بارے میں پتہ دیتے ہیں جن میں حضرت آدم علیہ السلام ، نوح علیہ السلام، ابراہیم علیہ السلام اسحق علیہ السلام، یعقوب علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام ، عیسیٰ علیہ السلام وغیرہم شامل ہیں۔ اور اس سلسلے کے آخری نبی جناب محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ جنہوں نے بنی آدم کو تاقیامت آنے والے چیلنج  سے نمٹنے کا طریقہ سمجھادیا۔ جیسا کہ شاہ عبدالعلیم صدیقی اس بات کو قرآن کی اس آیت سے اور پختہ کرتے ہیں۔

اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَاللّٰهِ الْاِسْلَامُ قف وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنْ م بَعْدِ مَا جَآءَ هُمُ الْعِلْمُ بَغْيًام بَيْنَهُمْ ط وَمَنْ يَّکْفُرْ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ

 

اس کتاب میں شاہ عبدالعلیم صدیقی امت مسلمہ کو ارکان اسلام اور ارکان ایمان کے بارے میں جامع انداز سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ دین میں ہماری بقاء پوشیدہ ہے۔ اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھنا ،نبیوں ، کتابوں، فرشتوں روزمحشر اور اچھی بری تقدیر پر یقین رکھنا مسلمان ہونے کے لیے جزو لازم ہے۔

ساتھ ساتھ ایمان اس بات کا تقاضا کرتاہے کہ مسلمان اپنے ہر عمل سے اپنے ایمان کا اظہار بھی کرے۔ اس لیے ایمان کے بعد اگلا درجہ عمل کا ہے اور مسلمان پر یہ لازم ہے کہ نماز قائم کرے ، رمضان کے مہینے کو روزے کی حالت میں بسر کرے، زکوٰۃ کے زریعے اپنے مسلمان بھائیو کی مدد کرکے رب کا قرب حاصل کرے اور استطاعت ہو تو رب کے گھر کاحج بھی کرے۔

کتاب کے اختتام پر مصنف ان تمام باتوں کو بڑے جامع انداز سے تین نکات میں پیش کرتے ہیں:

انسا ن پر تین طرح کے حقوق لازم ہیں:

۱۔         حقوق اللہ

۲۔        حقوق العباد

۳۔        وہ حقوق جو اس کی اپنی ذات سے وابستہ ہیں جیسے خودکشی نہ کرنا اور اپنے جسم اور قلب کو برائیوں اور گندگی سے پاک رکھنا ۔ یہ کتاب ۲۱ صفحات پر مشتمل ہے جس میں کئی قرآنی آیات اور احادیث سے مضمون کتاب کو بیان کیاگیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post