The Communist Challenge to Islam
مذکورہ کتاب اشتراکیت(Communism) کی تاریخ ، اغراض ومقاصد ، سازشی نظریات اور اسلامی تعلیمات پر
مشتمل ایک موازنہ ہے۔ یہ تحریر ایک مفصل ، پر اثر اور جامع تحریر ہے جو
جابجاتاریخی شواہد پر مشتمل ہے۔ مذکورہ کتاب میں ڈاکٹر انصاری نے درج ذیل سات
عنوانات باندھے ہیں:
اس کتاب کو ڈاکٹر صاحب نے مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی (علیہ
الرحمہ) کی طرف انتساب کیا ہے۔ اس میں کل ۱۳۰ صفحات ہیں ۔ مذکورہ کتاب کو ساؤتھ
افریقہ کے ایک پبلشر"The Makki
Publications" نے اپریل ۱۹۵۱ء میں ڈربن سے شائع کیا۔
اس کتاب کے آغاز میں ڈاکٹر
انصاری صاحب کا مختصر تعارف بھی دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر صاحب کی سوانح حیات کو
نیویارک کے بائیو گرافیکل انسائیکلوپیڈیا (۱۹۴۷ء) میں بھی شامل کیاگیاہے۔
کمیونسٹ کے پروپیگنڈے کے بارے میں لکھتے ہیں:
‘‘مذہبی رجحان والے افراد کی کمیونسٹ یہ تبلیغ کرتے ہیں کہ
کمیونزم اسلام کی حلیف جماعت ہے اور کمیونسٹ کی حکومت میں مسلمانوں کو اسلامی ترقی
کے بھرپور مواقع مل سکتے ہیں’’۔
‘‘اشتراکی فلسفہ ، اگرا سے فلسفہ کہاجاسکتاہے تو بھوک کا فلسفہ ہے۔ جب کہ فلسفہ اسلام مجموعی
طور پر انسانی زندگی کا ادراک کرنے والا فلسفہ اخلاق ہے’’۔
Post a Comment