محسن پاكستان ‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان


ان سطور میں میں محسن پاکستان جناب ‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کا مختصر تعارف پیش کررہا ہوں:

آپ  1936ء میں غوری پٹھان گھرانے میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔آپ   کے اہلخانہ 1947 میں آزادی کے بعد ہجرت کر کے مستقل طور پر پاکستان میں مقیم ہو گئے۔ آپ نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔پهر جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔1976 میں آپ نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی۔

آپ كی خدمات كے اعتراف میں 1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا۔یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔اورآخرمئی 1998  کو عالم اسلام نے ایک اسلامی ملک کو پہلی بار ایٹمی دھماکہ کرتے ہوئے دیکھا جس نے چاغی کے پہاڑوں کو روئی کے گالوں کی مانند ہوا میں تحلیل کردیا اور یوں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔آپ  کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کومجموعی طورپ 13 طلائی تمغوں سے نوازا گیا جب کہ آپ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈز بھی دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالقدیر نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی تحریر کیے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں هلال امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عمر 86 برس تھی گزشتہ کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی  نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گی. ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ احمد الغزالی نے پڑھائی۔ ان کی تدفین اسلام آباد ایچ ایٹ کے قبرستان میں کر دی گئی۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس محسن کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔آمین

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post