دعا مانگنے والوں سے بھی زیادہ انعام کا حقدار

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَقُولُ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: مَنْ شَغَلَهُ الْقُرْآنُ عَنْ ذِكْرِي وَمَسْأَلَتِي أَعْطَيْتُهُ أَفْضَلَ مَا أُعْطِي السَّائِلِينَ، وَفَضْلُ كَلَامِ اللَّهِ عَلَى سَائِرِ الكَلَامِ كَفَضْلِ اللَّهِ عَلَى خَلْقِهِ "(سنن الترمذي، محمد بن عيسى الترمذي (المتوفى: 279ھ) رقم الحدیث 2926)

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی قرآن مجید کی تلاوت میں انہماک کی وجہ سے مجھ سے دعا مانگنا بھول جائے تو میں دعا مانگنے والوں سے زیادہ بہتر انعام دیتاہوں۔

منظوم ترجمہ

صبا اکبر آبادی

کہا اللہ تعالیٰ نے کہ جب پڑھتے ہو تم قرآں

جو میرے حکم سنتے ہو عبادت میری کرتے ہو

دعا گر بھول جاؤ تم تلاوت کے تسلسل میں

میں بخشوں گا زیادہ اس سے جو امید ہو تم کو

Post a Comment

Previous Post Next Post

Featured Post